گندگی کی نکاسی کی نگرانی اب بی بی ایم پی کے جوائنٹ کمشنر کریں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2018, 8:51 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍اکتوبر(ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی حدود میں گندگی کے نکاسی کے ہفتہ واری معائنے کو یقینی بنانے اور اس میں کسی بھی طرح کی کوتاہی کے لئے متعلقہ ڈویژن کے جوائنٹ کمشنروں کو ذمہ دار قرار دینے کی پہل کی گئی ہے۔

شہر میں جابجا گندگی کی نکاسی میں مبینہ بے قاعدگیوں کی شکایات کے پیش نظر بی بی ایم پی انتظامیہ نے طے کیا ہے کہ شہر کے تمام آٹھ ڈویژنو ں کے جوائنٹ کمشنروں کو یہ ذمہ داری سونپی جائے کہ وہ گندگی کے نگرانی کے کام کا ہفتہ واری معائنہ کریں۔ قومی اور بین الاقو امی سطح پر دن بدن مقبولیت حاصل کررہے شہر بنگلور میں گندگی کی نکاسی ایک نیا مسئلہ بن کر ابھر رہی ہے، اس وجہ سے شہر کی ساکھ متاثر ہونے کے خدشوں کو دیکھتے ہوئے بی بی ایم پی نے طے کیا ہے کہ ڈویژنل جوائنٹ کمشنروں کی نگرانی میں گندگی کی نکاسی کے پورے عمل کی نگرانی کو مسلسل برقراررکھا جائے اور اس میں کسی بھی طرح کی کوتاہی کی صورت میں بی بی ایم پی افسروں کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا جائے، تاکہ گندگی کے نکاسی کے پورے عمل کو یہ افسر پوری پابند ی کے ساتھ دیکھ بھال کرسکیں۔

صفائی کے میدان میں بنگلور 2015میں گیارھویں مقام پر تھا ، 2016میں 38 ویں مقام پر آیا، 2017 میں 210ویں اور 2018 میں 216ویں مقام پر آیا ہے۔ بی بی ایم پی کی طرف سے کوشش کی جارہی ہے کہ شہر میں صفائی کی مہم کو اس سطح تک پہنچایا جاسکے کہ بنگلورسر فہرست ہوجائے۔ اسی لئے یہ طے کیاگیا ہے کہ گندگی کی نکاسی کے نظام کو نگرانی سے جوڑ دیا جائے۔ جوائنٹ کمشنروں کی ذمہ داری یہ ہوگی کہ ہفتے میں دو دن گندگی کی نکاسی کے کاموں کا از خود جائزہ لیں اور ضرورت پڑنے پر علاقوں کا معائنہ کرکے بی بی ایم پی کو رپورٹ پیش کریں۔ معائنے کے دوران اگر جوائنٹ کمشنروں کو کوئی خامی نظر آئی تو وہ فوری طور پر متعلقہ کنٹراکٹر کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔

اس سلسلے میں وہ بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد کو بھی شکایت کرکے متعلقہ کنٹراکٹر کا ٹھیکہ منسوخ کرانے کے لئے بھی اختیار کا استعمال کرسکتے ہیں۔ بی بی ایم پی کمشنر کی طرف سے اس سلسلے میں تمام جوائنٹ کمشنروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مستقبل میں گندگی کی نکاسی میں کسی بھی طرح کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، اگر اس ہدایت کے باوجود شہر میں جابجا گندگی کی نکاسی کا کام ادھورا پایا گیا یا شہر میں کہیں بھی گندگی کے ڈھیر جمع ہوں تو اس کے لئے جوائنٹ کمشنر جوابدہ ہوں گے۔ ملک کے صاف شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر بنگلور کے مقام میں گراوٹ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بی بی ایم پی میں حکمران پارٹی لیڈر ایم شیوراج نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گندگی کی نکاسی میں بی بی ایم پی کے عملے سے تعاون کریں تاکہ شہر کے شہر کو پاک وصاف رکھنے کے لئے جاری بی بی ایم پی کی جدوجہد کو موثر بنایا جاسکے۔ کمشنر کی طرف سے گندگی کی نکاسی کے لئے ڈویژنل جوائنٹ کمشنروں کو ذمہ داری دئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جوائنٹ کمشنروں کی طرف سے گندگی کو ٹھکانے لگانے کے تعلق سے جو بھی رپورٹ پیش کی جائے گی اس کی بنیاد پر ہی گندگی کی نکاسی کے مسائل کو نپٹانے کے لئے آگے کی پہل ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...