ڈاکٹر پرمیشور کے پی سی سی صدر بنے رہیں گے: ڈگ وجئے سنگھ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th April 2017, 12:51 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔18/اپریل(ایس او  نیوز)کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کی صدارت پر فی الوقت وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور ہی برقرار رہیں گے۔انہیں ہٹانے یا کسی اور کو مقرر کرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ فی الوقت کے پی سی سی صدارت کا عہدہ خالی نہیں ہے، اسی لئے اس عہدہ کو حاصل کرنے کیلئے کسی طرح کی دوڑ کی خبریں بھی غلط ہیں۔ یہ بات آج آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے کہی۔آج شہر میں کانگریس قائدین کے ساتھ طویل میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بحیثیت کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور بہترین طریقے سے کام کررہے ہیں۔ وہ فی الوقت صدر کے عہدہ پر بنے ہوئے ہیں اور یہ عہدہ خالی ہونے والا نہیں ہے۔ پارٹی کے صدر کی تبدیلی کب کرنی ہے یہ فیصلہ اعلیٰ کمان کی طرف سے کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈگ وجئے سنگھ نے کہاکہ پارٹی کے سبھی قائدین کو تاکید کی گئی ہے کہ پارٹی صدارت یا دیگر امور پر برسر عام بحث یا بیان بازی قطعاً نہ کی جائے۔گنڈل پیٹ اور ننجنگڈھ اسمبلی حلقوں کے ضمنی چناؤ کے نتائج پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈگ وجئے سنگھ نے کہاکہ ان انتخابات کے نتائج سے یہ ضرور ثابت ہوچکا ہے کہ ریاست کے طاقتور لنگایت طبقہ کے ووٹوں پر بی جے پی کی اجارہ داری کا دعویٰ کھوکھلا ہے۔ دونوں حلقوں میں لنگایت طبقے کی آبادی بہت زیادہ ہے۔ اس کے باوجود بھی اس طبقے نے کانگریس کا ساتھ دیا اور وزیر اعلیٰ سدرامیا کی قیادت پر اعتماد کیا ہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سدرامیا کی قیادت پر جہاں عوام نے اعتماد کی مہر لگائی ہے وہیں ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا جو خود کو ریاست میں لنگایتوں کا مسیحا قرار دیتے ہیں ان کو یہ خوش فہمی ہوگئی تھی کہ سبھی لنگایت بی جے پی کا ساتھ دیں گے، لیکن ضمنی انتخابات میں اس طبقے نے ترقی کا ساتھ دیا ہے۔ڈگ وجئے سنگھ نے اس موقع پر انتخابات میں پارٹی کیلئے جدوجہد کرنے والے قائدین اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ ریاستی کابینہ میں توسیع اور لیجسلیٹیو کونسل کی تین نشستوں کیلئے نامزدگی کے متعلق سوال پر ڈگ وجئے سنگھ نے کہاکہ اس پر فیصلہ وزیر اعلیٰ سدرامیا کے اختیار پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ مناسب وقت آنے پر سدرامیا اپنی وزارت میں ردوبدل کے متعلق فیصلہ لیں گے، جبکہ کونسل کی تین مخلوعہ نشستوں کیلئے نامزدگی بہت جلد کی جائے گی۔ اس دوران بتایاجارہاہے کہ وزیر اعلیٰ سدرامیا کے خیمہ نے پارٹی قیادت کو یہ باور کرانے کی کوشش بسیار کی کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی اسی وقت کامیاب ہوسکے گی جب کے پی سی سی صدارت کیلئے کسی کل وقتی رہنما کا تقرر ہوجائے۔ تاہم اعلیٰ کمان نے فی الوقت ڈاکٹر پرمیشور کو اس عہدہ پر برقرار رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...