ڈاکٹر محمد ریحان نے’’ دیر پا ترقی کے لیے قابلِ تجدید توانائی‘‘ موضوع پر منعقدہ کل ہند سیمینار میں کلیدی خطبہ پیش کیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th August 2018, 2:17 AM | ملکی خبریں |

علی گڑھ:8/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے الیکٹرسٹی ڈپارٹمنٹ کے ممبر انچارج اور گرین یونیورسٹی پروجیکٹ کے کنوینرڈاکٹرمحمدریحان نے انسٹی ٹیوشن آف انجینئرس کے زیرِ اہتمام غازی آباد میں’’ دیر پا ترقی کے لئے قابلِ تجدیدتوانائی‘‘موضوع پرمنعقدہ کل ہند سیمینار میں شرکت کرکے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ڈاکٹر محمد ریحان نے اپنے خطبہ میں ماحولیات کے موافق توانائی کے فروغ کے لئے گرڈ سے منسلک سولر پاور کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں متبادل توانائی کے فروغ کے قومی مشن کے تحت بڑے پیمانے پر سولر پاور پینلس لگائے گئے ہیں جن سے یونیورسٹی کیمپس میں استعمال کے لئے متبادل توانائی پیدا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں در پیش مسائل اور ان کے حل پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...