ڈاکٹر کفیل کے بھائی کاشف جمیل کی حالت بگڑی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th June 2018, 11:46 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،12جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) حالت بگڑنے کے بعد ڈاکٹر کفیل خان کے بھائی کاشف جمیل کو لکھنو واقع کنگ جارج میڈیکل کالج اسپتال میں ریفر کر دیا گیا ہے۔

تین گولیوں کا نشانہ بنے ڈاکٹر کفیل کے چھوٹے بھائی کاشف جمیل کی حالت بگڑ گئی ہے۔ کاشف کے بڑے بھائی عدیل خان نے آج قومی آواز کو بتایا کہ حالت بگڑنے کے بعد اسے لکھنو کے کنگ جارج میڈیکل کالج (کے جی ایم سی) اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جسم سے گولی تو کل نکال لی گئی تھی لیکن وہ خطرے سے باہر نہیں تھے اور آج طبیعت زیادہ خراب ہوتا دیکھ کر اسٹار ہاسپیٹل سے انھیں کے جی ایم سی اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ کاشف جمیل پر 10 جون کی شب کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے قاتلانہ حملہ کیا تھا اور یکے بعد دیگرے تین گولیاں چلائی تھیں۔ دو گولیاں کاشف کے ہاتھ میں جب کہ ایک گولی گردن میں لگی تھی جو کہ پھنسی ہوئی تھی۔ کاشف جمیل خود زخمی حالت میں آٹو لے کر اسپتال پہنچے تھے۔ 11 جون کی صبح ڈاکٹر کفیل کی فیملی کو پولس انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی خبریں بھی ملی تھیں اور ڈاکٹر کفیل نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ کس طرح کاشف کا فوری علاج کرانے کی جگہ انھیں میڈیکل لیگل کا نام لے کر بے وجہ پریشان کیا گیا۔

اس درمیان ڈاکٹر کفیل کی شبیہ کو داغدار کرنے کے لیے اس طرح کی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ یہ سب کچھ منصوبہ بند تھا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کاشف جمیل پر حملے کی خبر پولس سے پہلے میڈیا کو دی گئی تاکہ لوگوں کی ہمدردی حاصل کی جا سکے اور یوگی حکومت و پولس انتظامیہ کو نشانہ بنایا جا سکے۔ لیکن اس طرح کی خبروں کی ڈاکٹر کفیل نے تردید کی ہے اور انھوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ زخمی ہونے کے باوجود حادثہ کے بارے میں کاشف نے سب سے پہلے پولس کو مطلع کیا تھا اور یہ غلط افواہ پھیلائی جا رہی ہے کہ سب سے پہلے میڈیا کو خبر دی گئی۔ یہ سراسر جھوٹ ہے۔ انھوں نے اس طرح کی افواہ نہ پھیلانے کی لوگوں سے گزارش بھی کی ہے۔ ویڈیو میں انھوں نے اپنی تکلیف کا بھی اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جس طرح سے ان کے خلاف شازشیں کی جا رہی ہیں اس سے وہ بہت غمزدہ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...