لبنان میں’حجاب کی توہین‘ پر طلباء پروفیسر کے خلاف سراپا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2017, 6:05 PM | عالمی خبریں |

بیروت،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مسلمان خواتین کے حجاب اور نقاب پرمغربی دنیا میں منفی طرز عمل اور بحث کوئی نئی بات نہیں مگر حال میں لبنان جیسے کثٰیر القومی ملک میں ایک یونیورسٹی کے پروفیسر نے حجاب کی توہین پر مبنی ایسے الفاظ استعمال کیے جس کے نتیجے میں اس کی نسل پرستی تو سامنے آئی مگر طلباء اور سوشل میڈیا پر شہریوں کو سخت مشتعل بھی کر دیا۔

25 سال تک مسلسل خانہ جنگی کی لپیٹ میں رہنے والے لبنان میں اس وقت بھی 18 مختلف نسلوں اور طبقات کے لوگ آباد ہیں۔ حال ہی میں بیروت میں قائم امریکن یونیورسٹی کی ایک 18 سالہ طالبہ مریم دجانی نے سوشل سائنسز کے لیکچر کے دوران ان سے ایک جملے کو دہرانے کی درخواست کی جس پر پروفیسر سمیر خلف بہت بگڑے۔ مریم چونکہ ایک با حجاب طالبہ ہیں۔ اس لیے پروفیسر صاحب کے غصے کا ایک بڑا سبب اس کے حجاب کو بھی قرار دیا جاتا ہے۔

جب مریم دجانی نے استاد محترم سے اپنا ایک جملہ دہرانے کی بات کی تو پروفیسر سمیر خلف نے طیش میں آ کر مریم سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا ساتھ ہی اس کے حجاب پر بھی بحث چھیڑ دی۔ سمیر الخلف نے مریم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ جو تم نے اپنے سر اور کانوں کو ایک بے وقوفانہ انداز میں ڈھانپ رکھا رہے۔ اسے اتاریں تاکہ آپ کے کانوں تک آواز اچھی طرح پہنچ سکے‘۔بھرے کمرہ جماعت میں ایک طالبہ کے حجاب کی یوں توہین کی تو مریم سے یک صدمہ برداشت نہ ہوسکا۔ اس نے اس کی شکایت یونیورسٹی کی انتظامیہ تک پہنچائی۔ انتظامیہ کی طرف سے بھی کہا گیا کہ یہ پروفیسر صاحب کی ذاتی رائے ہے، نیزاس سے مراد تمام با حجاب خواتین کو تنقید کا نشانہ بنانا ہرگز نہیں۔

تاہم مریم کا کہنا ہے کہ پروفیسر سمیر خلف نے اس کی ذات کو نہیں بلکہ مجموعی طور پر اسلامی طریقہ حجاب کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس سے ان تمام با حجاب خواتین کی دل آزاری ہوئی ہے۔پروفیسر صاحب نے نہ صرف لیکچر کے دوران مریم کے مطالبے پر اپنی بات دہرائی بلکہ لیکچر ختم کرنے کے بعد اس کی مزید انکوائری شروع کردی کہ تم نے کون سے اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ کیا تمہاری والدہ بھی حجاب پہنتی ہیں؟ جیسے سوالات نے مریم کو مزید مشتعل کردیا۔ مریم کا کہنا ہے کہ پروفیسر صاحب حجاب کے بارے میں ایسے بات کرتے جیسا کہ انہوں نے کبھی کوئی با حجاب خاتون نہ دیکھی ہو۔

بیروت میں قائم امریکن یونیورسٹی کے طلباء طالبات کی بڑی تعداد نیپروفیسر خلف کے ریمارکس کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ احتجاج کرنے والی طالبات میں حجاب نہ کرنے والی لڑکیاں بھی شامل تھیں۔ انہوں نے بھی مریم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر سمیر خلف کے ریمارکس کو نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔مریم دجانی نے کہا کہ پروفیسر سمیر خلف نے حجاب کا مذاق اڑا کراس کی ذات کی نہیں بلکہ حجاب اوڑھنے والی تمام خواتین کی توہین کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو بہت ہی مناسب فیصلہ جاری کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...