اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد سے درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی :فلسطین

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 24th August 2016, 6:42 PM | عالمی خبریں |

اوزار بنانے والی دکانیں ممنوعہ اسلحہ سازی کے مراکز قرار
مقبوضہ غرب اردن،24اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ ادھر دوسری جانب قابض فوج نے فلسطین میں مقامی سطح پر لوہاروں اور دستی اوزار تیار کرنے والی دکانوں پر چھاپے مار کر انہیں بند کرنا شروع کیا ہے۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ دستی اوزار تیار کرنے والی دکانیں اور لوہاروں کی بھٹیاں اسلحہ سازی کا مرکز بن رہی ہیں۔ گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس اور بیت لحم میں اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے کے۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں 11فلسطینی زخمی ہو گئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق فلسطینی شہریوں نے احتجاج اس وقت شروع کیا جب قابض فورسز نے بیت لحم اور نابلس میں لوہاروں کی دکانوں، لوہے کے اوزار تیار کرنے والے مراکز اور آہنی سازو سامان کی بھٹیوں پر چھاپے مار کر انہیں بند کرنا شروع کیا۔مقامی شہریوں نے بتایا کہ گذشتہ روز صہیونی فوجیوں نے مقامی شہریوں اسماعیل الحنش، جونی انتطاس اور جارج دنحو کے اوزار سازی کی ورکشاپوں پر چھاپے مارے اور انہیں بند کر دیا۔ صہیونی فوجیوں نے دستی آلات اور اوزار تیار کرنے والی دکانوں پر چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں اوزار اور لوہے کا سامن قبضے میں بھی لے لیا ہے۔دستی اوزار کے مراکز کی تالہ بندی کے بعد صہیونی فورسز نے عربی زبان میں ان کے باہر نوٹس چسپاں کیے جن پر لکھا گیا تھا کہ ان دکانوں کو غیرقانونی طور پر ہتھیاروں کی تیاری اور اوزار سازی کے کیس میں بند کیا گیا ہے۔
صہیونی فوجیوں نے بیت جالا، بیت ساحور، الاسکار، العزہ، العائدہ کیمپ اور دوحہ قصبے میں بھی چھاپے مارے اور فلسطینوں کی دکانوں اور گھروں کی بھی تلاشی لی گئی۔ بیت لحم میں تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک مقامی فلسطینی نوجوان فواد معالی کو حراست میں لے لیا گیا تاہم بعد ازاں اسے رہا کر دیا گیا تھا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے اوزار سازی کی دکانوں اور ورکشاپوں پر اسرائیلی فوج کے دھاوں پر فلسطینی شہریوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی شہریوں نے دھاوں کے خلاف گھروں سے نکل کر احتجاجی مظاہرے کیے۔ قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...