اڈپی: جج کی بیوی نے لگائے جہیز ہراسانی اور اسقاط حمل کے الزامات۔ پولیس اسٹیشن میں ہوا کیس درج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th March 2019, 9:32 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی 5؍مارچ (ایس او نیوز) خواتین کے لئے مخصوص پولیس اسٹیشن میں اشوک تھمیّا نامی اُڈپی  کے  سابق جج پر ان کی بیوی ورالکشمی نے سنگین الزامات لگاتے  ہوئے کیس درج کردیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مابق  ان کی بیوی ورالکشمی نے اُڈپی لیڈیز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشوک تھمیّا کے ساتھ اس کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔ اشوک نے جہیز میں حاصل کیے گئے تمام زیورات فروخت کرڈالے۔ پھر اپنی بیوی پر مزید جہیز لانے کے لئے نہ صرف مسلسل دباؤ بنایا بلکہ جسمانی اور ذہنی طور پر اذیت بھی پہنچاتے رہے۔ ورالکشمی نے اشوک کے علاوہ اس کے رشتہ دار سدّپا، شویتا، روپا اور رتنم نامی افراد پر بھی جسمانی اور ذہنی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔

ورالکشمی نے سابق جج تھمیّا پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے زبردستی اس کے دو ماہ کے حمل کو گروانے کے علاوہ اس کے جسم میں مٹی کا تیل انڈیل کا آگ لگانے اور جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی ہے۔اس کے علاوہ ان کے ایک بچے کی پیٹائی کرنے کا الزام بھی ورالکشمی اپنے شوہر پر لگارہی ہے۔اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مذکورہ جج کے خلاف کیس داخل کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...