کسانوں کو نجی بینکوں سے ہراسانی ناقابل برداشت: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th November 2018, 11:29 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو6؍نومبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے نجی بینکوں کو وارننگ دی ہے کہ قرضے ادا نہ کرنے والے کسانوں کو ہراساں کرنے یا پھر ان سے قرضے وصولی کے لئے مقدمے وغیر ہ درج کرنے کی کوشش قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔

بلگاو ی میں قرضے حاصل کرنے والے کسانوں سے رقم وصول کرنے کے لئے آکسس بینک کی طرف سے ان کسانوں پر مقدمے درج کئے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ اس سلسلے میں انہوں نے ماہرین قانون سے مشورہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماہرین قانون نے بتایا ہے کہ اگر کسانوں نے واقعی زرعی قرضہ حاصل کیا ہے تو بینک کو کسی بھی قانون کے تحت یہ اختیار نہیں ہے کہ ان کسانوں پر قانونی چارہ جوئی کرسکے اور انہیں گرفتاری کا وارنٹ جاری کروائے۔ آکسس بینک کی طرف سے کسانوں کے نام گرفتاری کے وارنٹ جاری کروائے جانے کے واقعے کو ماہرین قانون نے سنگین لاپروائی سے تعبیر کرتے ہوئے اس سلسلے میں کارروائی کی سفارش کی ہے، اس سفارش پر وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے بلگاوی ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ آکسس بینک کے افسر اور متاثرہ کسانوں کی میٹنگ کروائی جائے اور بینک کی طرف سے جو کارروائی کی گئی ہے اس کے مناسب حل کے لئے قدم اٹھائے جائیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بتایاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے کسانوں کے قرضے معاف کرنے کی جو اسکیم متعارف کروائی گئی ہے اس پر تجرباتی عمل پیرائی ، سیڑم اور ڈوڈ بالاپور تعلقہ جات میں آج سے شروع ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قرضوں کی معافی کے متعلق اسکیم پر عمل پیرائی کی نگرانی وہ بذات خود کریں گے۔ اس کے لئے ایک مخصوص ٹیم جو اعلیٰ افسروں پر مشتمل ہوگی ہمہ وقت مصروف رہے گی۔ اس اسکیم کے دائرے میں آنے والے سبھی کسانوں کے قرضے معاف ہوں گے ، کسانوں کو کسی طرح کی پریشانی میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔ کسانوں کے دستاویزوں کی جانچ کے لئے اعلیٰ آئی اے ایس افسر مونیش مدگل کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔اسکیم کو شفافیت کے ساتھ لاگو کرنے اور اس کے اہل کسانوں کو قرضوں کی معافی سے استفادہ کا موقع فراہم کرانے کے لئے ضروری ہدایات ٹیم کو دی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے بتایاکہ قومی بینکوں کی طرف سے ریاستی حکومت کو زراعت کے لئے قرضہ حاصل کرنے والے کسانوں کی تمام تر تفصیلات مہیا کرائی گئی ہیں، ان تفصیلات کی بنیا د پر ریاستی حکومت نے قرضوں کی معافی کا تعین کرنے کے لئے جو سافٹ ویر وضع کیا ہے اس میں یہ تمام تفصیلات درج ہوں گی۔ ڈوڈ بالاپور تعلقہ میں 5، نومبر سے تجرباتی طور پر یہ سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ اس تعلقہ کے سبھی بینکوں سے تفصیلات اس سافٹ ویر میں درج کی جائیں گی اور 12نومبر سے کسانوں کو قرضوں کے معافی نامے ان کے دستاویزات کی بنیاد پر جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کوآپریٹیو بینکوں کے قرض داروں کے تفصیلات کے جائزے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔