میڈیاکوتواپنی پارٹی بنالی، راجیہ سبھاٹی وی کوبی جے پی کانہ بنائیے:غلام نبی آزاد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th February 2018, 11:33 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 07 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اپوزیشن نے راجیہ سبھا میں آج راجیہ سبھا ٹی وی پرامتیازکاالزام لگایا۔ اپوزیشن نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کاروائی میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کو راجیہ سبھا ٹی وی پر نہیں دکھایا جا رہا ہے۔ کانگریس کے رہنما غلام نبی آزادی نے کہا کہ راجیہ سبھا ٹی وی کو بی جے پی کے ٹی وی میں تبدیل نہ کیا جائے،اسے راجیہ سبھاکاہی رہنے دیں۔ہاؤس میں ٹی ایم سی ایم پی ڈیریک اوبرین نے راجیہ سبھا ٹی وی کے لائیو ٹیلی کاسٹ پر سوال کیا اور کہا کہ انہوں نے 6 منٹ تک بات چیت کی، جسے راجیہ سبھا سبھا ٹی وی نے نہیں دکھایا۔ کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے بھی ڈیرک کے الزام کی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ پیر کے روز ہاؤس کی کارروائی راجیہ سبھاٹی وی نے بی جے پی کے صدر امت شاہ پر مرکوزرکھی تھی۔ غلام نبی آزاد نے الزام لگایا ہے کہ راجیہ سبھا ٹی وی نے راجیہ سبھا کی کارروائی میں 98 فیصد حکمراں بی جے کوہی دکھایا اوراس میں بھی بی جے پی صدر امیت شاہ کوزیادہ وقت دیاگیا۔ غلام نبی نے کہا کہ انہیں صرف 8 سیکنڈہی دکھایا گیا ،وہیں دیگر اپوزیشن رہنماؤں کوبھی صرف 8 سیکنڈ دکھایاگیا۔ اس طرح حزب اختلاف نے صرف 16 سیکنڈ حاصل کئے۔ انہوں نے اپنے غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ راجیہ سبھا ٹی وی میں نہیں ہونا چاہئے۔راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما آزاد نے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ تمام جماعتوں کو راجیہ سبھاٹی وی پرجگہ دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کا نہیں بلکہ راجیہ سبھا کا ٹیلی ویزن ہے۔ بی جے پی پرالزام لگاتے ہوئے آزاد نے کہا کہ آپ نے میڈیا کو اپنی پارٹی بنالی ہے لیکن راجیہ سبھا ٹی وی کو نہیں بنائیے۔ غلام نبی نے کہا کہ تمام پارٹی کی قیادت میں اس کی جانچ ہونی چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...