’اپنے دوست صدر ٹرمپ کی آمد کا منتظر ہوں‘، چینی صدر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st October 2017, 10:22 PM | عالمی خبریں |

بیجنگیکم اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ان کے دوست ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اس برس نومبر میں ٹرمپ کا دورہ چین ’کامیاب اور زبردست‘ ثابت ہو گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے چین کی تجارتی پالیسیوں پر کی جانے والی شدید تنقید اور شمالی کوریا پر دباؤ نہ ڈالنے کے الزامات عائد کیے جانے کے باعث امریکا اور چین کے تعلقات میں کھچاؤ دیکھا گیا تھا۔ ان وجوہات کی بنا پر یوں لگ رہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی سخت پالیسیوں کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہوتے جائیں گے۔رواں برس اپریل کے مہینے میں صدر ٹرمپ نے پہلی مرتبہ اپنے چینی ہم منصب کی امریکا میں میزبانی کی تھی۔ اس دوران بھی وہ چین کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے لیکن اسی دوران دونوں رہنماؤں کے باہمی تعلقات میں گرم جوشی بھی دکھائی دی۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے دورہ بیجنگ کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اپنے امریکی ہم منصب کی تعریفیں کرتے دکھائی دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقاتیں کافی خوشگوار رہی ہیں اور دونوں صدور نے امریکا اور چین کے تعلقات بہتر بنانے کے لیے کافی کوششیں کی ہیں۔چین کے دورے پر موجود امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے۔امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ کے بارے میں کہنا تھا، ’’ہم دنوں نے کام سے متعلق بہت قریبی تعلقات قائم کر رکھے ہیں اور دونوں کے مابین ذاتی سطح پر بھی دوستی ہے۔‘‘ چینی صدر کا مزید کہنا تھا، ’’مجھے یقین ہے کہ صدر ٹرمپ کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری لانے کا موقع ملے گا اور مجھے یہ بھی یقین ہے کہ ان کا دورہ خاص، کامیاب اور زبردست رہے گا۔‘‘چینی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اچھے تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات ان کے باہمی اختلافات کی نسبت کہیں زیادہ ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد اس برس نومبر میں ایشیا کا اپنا پہلا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ جاپان، جنوبی کوریا، ویتنام، فلپائن اور چین کا دورہ کریں گے۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس دوران زیادہ تر شمالی کوریا کی جانب سے لاحق خطرات پر ہی بات چیت کی جائے گی۔چین کے دورے پر موجود امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن نے کہا ہے کہ امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ رابطے کے ذرائع کھلے رکھے ہیں اور وہ پیونگ یانگ سے براہ راست رابطے میں ہے۔ ٹِلرسن کا کہنا تھا کہ امریکا اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ کیا شمالی کوریا ایٹمی پروگرام ترک کرنے کے لیے مذاکرات کرنے پر تیار ہے یا نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کِم یونگ اْن کے مابین حالیہ عرصے میں لفظوں کی جنگ میں اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔ اس تناظر میں ٹِلرسن کا بیان اس بظاہر شدید کشیدگی میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ سے شمالی کوریا کے ساتھ رابطوں میں چین کے کردار کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے تین چینلز سے پیونگ یانگ سے رابطے میں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...