سعودی نائب ولی عہد صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن روانہ

Source: S.O. News Service | By Afeef Gawai | Published on 14th March 2017, 8:51 PM | خلیجی خبریں |

الریاض14مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دوسرے اعلیٰ عہدہ داروں سے ملاقات کے لیے دارالحکومت الریاض سے واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں۔شہزادہ سلمان ٹرمپ انتظامیہ کے عہدہ داروں سے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور اور تنازعات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔سعودی نائب ولی عہد،وزیردفاع اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان ایسے وقت میں واشنگٹن روانہ ہوئے ہیں جب امریکا نے یمن میں جنگجو تنظیم ”جزیرہ نما عرب میں القاعدہ“ کے خلاف اپنے فوجی مشن کو بڑھا دیا ہے۔بعض اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس اس بات کا تعیّن کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ سعودی نائب ولی عہد سے کون کون عہدہ دار ملاقات کرے گا۔ٹرمپ انتظامیہ یمن میں جاری جنگ سے متعلق اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کررہی ہے اور وہ جنگ زدہ ملک میں ایران کی مداخلت کے خاتمے کے لیے ایک سخت حکمت عملی اپنانے پر غور کررہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قبل ازیں یمن میں القاعدہ کی شاخ کے خلاف ایک الگ فوجی مہم کو توسیع دینے کی حمایت کرچکے ہیں۔اس وقت امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے یمن میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کررہے ہیں اور گذشتہ ماہ امریکی کمانڈوز نے اس جنگجو گروپ سے وابستہ افراد کے خلاف ایک یمنی گاؤں میں چھاپا مار کارروائی کی تھی۔یادرہے کہ سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے گذشتہ ماہ الریاض میں امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے سرکردہ سینیٹر جان مکین نے ملاقات کی تھی۔انھوں نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا تھا اور انھیں مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاتھا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...