باکسر محمد علی کو معاف کرتا ہوں: ٹرمپ، اس کی ضرورت نہیں: وکیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th June 2018, 12:03 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 9جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مشہور عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی [مرحوم] کو بعض عدالتوں کی طرف سے دی گئی سزا کو ختم کرتے ہوئے انہیں معاف کرنے پر غور کررہے ہیں۔

دوسری جانب مرحوم باکسر کے بعض کیسز کی پیروی کرنے والے ان کے وکیل نے کہا ہے کہ قانونی طورپر اب ٹرمپ کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں۔ سنہ 1964 میں مشرف بہ اسلام ہونے والے محمد علی نے1967 میں ویت نام جنگ میں شمولیت کے لیے فوج میں بھرتی ہونے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد محمد علی کے خلاف بعض عدالتوں میں مقدمات قائم کیے گئے تھے جو ان کی وفات کے بعد بھی چل رہے ہیں۔کینیڈا روانگی سے قبل وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’میں باکسر محمد علی کو معاف کرنے پرسنجیدگی سے غورکررہا ہوں۔ اس کے ساتھ ان دیگر افراد کو بھی معاف کرنے کو تیار ہوں جنہیں غیر منصفانہ مقدمات میں الجھایا گیا۔

ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ محمد علی ان 3000 افراد میں ایک ہیں جنہیں غیر منصفانہ ٹرایل کا سامنا کرنا پڑا۔ میں ان سب کو معاف کرنے پرغور کررہا ہوں۔دوسری جانب مرحوم باکسر محمد علی کے کیسز کی پیروی کرنے والے ان وکیل رون ٹوویل نے ذرائع ابلاغ ’سی این این‘ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد علی کی سزا معاف کرنے کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ ان کہنا تھا کہ محمد علی کے کیسز میں ان کے موکل کو معاف کرنے کی اب ضرورت نہیں رہی ہے۔یاد رہے کہ سنہ 1967کو امریکی فوج میں بھرتی سے انکار پر ایک امریکی عدالت نے ان کا پاسپورٹ چھین لیا اور باکسنگ اور ویٹ لفٹنگ میں ملنے والا ’ہیرو‘ کا لقب واپس لے لیا تھا۔ عدالت نے انہیں پانچ سال قید اور 10 ہزار ڈالرجرمانہ کی سزا بھی سنائی تھی۔ تاہم 28 جون 1971 کو عدالت نے انہیں دی گئی تمام سزائیں بالاجماع کالعدم قرار دی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...