صدر ٹرمپ کا میڈیا پرغلط بیانی کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2017, 12:09 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ،22؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذرائع ابلاغ پر حقائق کے منافی خبر دینے کا الزام عائد کیا جسے اپنی صدارتی مہم کے دوران میڈیا کے خلاف ان کی شکایات کی ایک تازہ کڑی سمجھا جا رہا ہے۔امریکی انٹیلی جنس ایجنسی ’’سی آئی اے‘‘کے صدر دفتر کے دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں انھوں نے میڈیا پر دو بڑے اعتراضات اٹھائے، جن میں ایک ان کی تقریب حلف برداری کے وقت لوگوں کی تعداد کو ان کے بقول غلط بتانا اور دوسرا اوول آفس سے مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی مورتی کو ہٹانے کی غلط خبر چلانا شامل تھے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے تقریر کی تو ان کے سامنے اندازاً دس لاکھ، پندرہ لاکھ نظر آرہے تھے۔ایک نیٹ ورک نے کہا کہ "یہاں ڈھائی لاکھ لوگ آئے۔ ٹھیک ہے کہ یہ کوئی اتنی بری تعداد نہیں، لیکن یہ جھوٹ ہے۔صدر نے دعویٰ کیا کہ ڈھائی لاکھ کے قریب لوگ تو مرکزی اسٹیج کے پاس موجود تھے جب کہ دیگر 20بلاکس کے علاقے میں، واشنگٹن مونیؤمنٹ تک کھچا کھچ بھرے تھے۔ٹرمپ نے کہا کہ لہذا ہم نے ان کا (جھوٹ)پکڑ لیا اور میرا خیال ہے انھیں اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ٹرمپ کے اس دعوے سے متعلق حاصل کی گئی معلومات سے پتا چلتا ہے کہ یہ غلط ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...