ہند۔چین سرحد کے محافظ کہے جانے والے آئی ٹی بی پی کے 1654جوانوں کوترقی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd August 2017, 12:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہند-چین سرحد پر سرحد کی حفاظت کرنے والے آئی ٹی بی پی کے 1654عہدیداروں اور اہلکاروں کی ترقی دی گئی ہے۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے گیان بھون میں منظم پروگرام میں رینک لگاکر افسران کو ترقی دی ہے۔پروگرام میں تمام افسران اور دیگر ماتحت افسران کو پروموشن دیا گیا۔آئی ٹی بی پی 3488کلومیٹر ہمالیہ سرحد کی نگرانی میں بنیادی طور پر تعینات ہیں۔

ان افسران اور فوجیوں کا پروموشن گزشتہ 6سالوں تک روک دیا گیا تھا۔اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ایسے نوجوان اور افسران جن کا 2011سے پروموشن ہونا چاہیے تھا کچھ وجوہات سے اس میں تاخیر ہوئی ہے۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کانسٹیبل سے حکام کو ہر ایک کو پروموشن دینا چاہیے لیکن یہ پروموشن نہیں دیا جاسکا۔جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ 6سال کی تاخیر ہونے کے باوجود بھی ہمارے ملک کے جوانوں میں اتنا تحمل ہے کہ انہوں نے آداب کو برقرار رکھا اور اس پروگرام میں مکمل دلجمعی کے ساتھ لگے رہے۔

مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آج کا دن وزارت داخلہ کا شکریہ ادا نہیں کرنے کا دن نہیں بلکہ یہ فوجیوں کو مبارک باد دینے کا ایک دن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ سیل اور افسران کے پروموشن سے ان کا حوصلہ بڑھتا ہے پر آخری 6 سال سے ان جوانوں کا پروموشن نہیں ہوا اس کے باوجود بھی یہ کہہ سکتا ہوں کہ ان کے حوصلے میں کبھی بھی کوئی کمی نہیں آئی ہے۔وزیر داخلہ نے فوجیوں کی دشواریوں کا ذکر کرتے ہوئے جتنی جلد ممکن ہو سکے ان کوختم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پروگرام میں موجود وزیرمملکت برائے امور داخلہ کرن رججو نے بھی جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس زمین اور پالیسی بنانے والے کے درمیان میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہئے، ہم اب دعوے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے سبب اب ملک میں سرحد پر کام کرنے والے اور پالیسی بنانے والوں میں کوئی بھی اختلاف نہیں ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...