کیا ہندووں سے پیار کرنے کا مطلب مسلمانوں سے نفرت کرنا ہے : ممتا بنرجی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2018, 11:16 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ،17؍جون(ایس او نیوز) مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے ہفتہ کو کہا کہ جو لوگ ان پر مسلمانوں کے پولرائزیشن کا الزام لگاتے ہیں وہ نہ ہندووں کے دوست ہیں اور نہ ہی مسلمانوں کے خیر خواہ ہیں۔ ممتا نے کہا کہ کچھ لوگ مجھ پر مسلمانوں کے پولرائزیشن کا الزام لگاتے ہیں ، ان سے میرا سوال ہے کہ کیا ہندوں سے پیار کرنے کا مطلب مسلمانوں سے نفرت کرنا ہے۔ میں سبھی کمیونٹی اور مذاہب کا احترام کرتی ہوں اور ان سےپیار کرتی ہوں۔ ملک ہر کسی کا ہے۔

انہوں نے ریڈ روڈ پر عید الفطر کا تہوار منانے کیلئے جمع ہوئے لوگوں سے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ میں مسلمانوں کا پولرائزیشن کرتی ہوں ، وہ نہ تو ہندووں کے دوست ہیں اور نہ ہی مسلمانوں کے دوست ہیں۔ خیال رہے کہ بی جے پی اور کچھ دیگر تنظیمیں الزامات لگاتی رہی ہیں کہ ممتا بنرجی سیاسی فائدے کیلئے مسلمانوں کے پولرائزیشن کی سیاست کرتی ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ یہ ان کی مخالفت کی وجہ سے ہوا ہے کہ نیتی آیوگ کی جو میٹنگ ہفتہ کو ہونے والی تھی ، وہ اب اتوار کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے افسران سے میرا سوال ہے کہ کیا انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ 16 جون کو عید کا تہوار منایا جائے گا۔ نیتی آیوگ کی میٹنگ اس دن کیوں رکھی گئی ؟ میں نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر اپیل کی تھی کہ تاریخ تبدیل کی جائے ، تاکہ میٹنگ عید کے دن نہ ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔