فاروق عبداللہ کے فارمولے پر محبوبہ مفتی نے کہا،ہمیں جموں وکشمیرکوشام نہیں بناناہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th July 2017, 12:22 PM | ملکی خبریں |

سرینگر،23؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیرکی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے امریکہ، چین یا کسی بھی دوسرے ملک سے کشمیر مسئلے کو لے کر ثالثی کرانے سے متعلق تجاویزکومستردکرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کومسئلے کاحل کرنا ہو گا۔محبوبہ مفتی نے امریکہ سے ثالثی کرنے کی تجویزدینے کے لیے نیشنل کانفرنس لیڈر فاروق عبداللہ پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ کشمیر کے حالات بھی شام، افغانستان یا عراق جیسے ہوجائیں، جہاں امریکہ نے مداخلت کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ ہو یا چین، انہیں اپنے کام سے کام رکھناچاہئے۔امریکہ نے جہاں بھی مداخلت کی، آپ افغانستان، شام اور عراق کی صورت حال دیکھیں۔محبوبہ نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں کہاکہ چین کی تبت کو لے کر آپ کا ہی مسئلہ ہے۔تومجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس یہاں ایک سانچہ ہے جو یہ ہے کہ بھارت اور پاکستان کو جنگ کے بعد بھی بات کرنی ہوگی۔ہمیں دو طرفہ بات کرنی ہوگی اور امریکہ، ترکی یا برطانیہ ہمارے ساتھ کیا کر سکتے ہیں؟ ۔وہ سابق وزیر اعلی اور موجودہ لوک سبھا رکن فاروق عبداللہ کی اس تبصرہ کو لے کر اکثر پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہی تھیں جس میں انہوں نے کہاتھا کہ کشمیرمسئلے کے حل کے لئے بھارت کو دوستوں کی مددلینی چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...