دوڈ گنجور گرام سبھا میں آفیسروں اور اراکین کے بیچ تنازع

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th September 2016, 1:49 AM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:29 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)گرام پنچایت سے ملنے والے سہولتوں کو درمیانی افسران اور بے گھر مقیموں کو گھر دینے میں کوتاہی برتنے والے افسروں کے بیچ گرام سبھا میں تنازع شروع ہوگیا ۔آج تعلقہ کے دوڈ گنجور گرام پنچایتی آفس کے روبرو گرام سبھا منعقد ہ کیا گیا تھا جس میں گرام پنچایت کے اراکین پی ڈی او آفیسر منی نارائن ودیگر آفسیروں پر خوب برس پڑتے ہوئے کہہ کہ گرام پنچایت کے حدود میں آنے والے دیہی علاقوں کے بے گھر ،مقیموں کی نشاندہی کرکہ ان کو مکان تیار کرکہ دینے میں افسران من مانی کررہے ہیں ایسے افسروں کے خلاف احتجاج کیا جا ئیگا حکومت افسروں کو تنخواہ تو دے رہی ہے لیکن افسران ملازمت کرنے کے بجائے سیاست کرر ہے ہیں۔گرام پنچایت کو پردھن منتری یوجنا بسو یوجنا امبیڈکر رہائشی یوجنا کے تحت بے گھر مقیموں کو گھر دینے کیلئے منظوری دی گئی ہے لیکن گرام پنچایتی کے افسرن برائے نام دیہی علاقوں کا جائزہ لیکر چند احباب سے رشوت لیکر ان کو گھر دینے کی بے انتہاکوشش کررہے ہیں گرام پنچایت کے پی ڈی او گرام پنچایتی کے اراکین کو طلب کرکہ کوئی بھی میٹنگ نہیں کررہے ہیں پی ڈی او گرام پنچایتی کا ہر کام اپنے من مانی سے کرتے ہیں گرام پنچایتی کے حدود میں آنے والے دیہی علاقوں کو حکومت سے 23گھر منظور ہوئے ہیں ان منظور ہوئے گھروں کو دینے میں افسران کوتاہی کررہے ہیں گرام پنچایتی میں اگر کوئی بھی میٹنگ کی جارہی ہو تو اس کی اطلاع گرام پنچایتی کی اراکین کو نہیں دی جاتی ۔اس گرام سبھے کے دوران گرام پنچایتی کے اراکین اور پی ڈی او کے بیچ تنازع شروع ہوگیا کئی گھنٹے کے بعد معاملہ سرد ہوا پھر گرام سبھے کو ملتوی کرکہ اگلی تاریخ کو رکھ لیا گیا اس گرام سبھے میں گرام پنچایتی صدر جے سی جئے رام ریڈی نائب صدر نور النساء نوڈل آفیسر وینکٹ رونپا گرام پنچایت رُکن افسر پاشاہ،سمیت کئی گرام پنچایتی کے اراکین وغیرہ موجود رہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔