گاندھی قتل : جانچ سے متعلق عرضی پرسماعت ملتوی
نئی دہلی19فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بابائے قوم مہاتما گاندھی قتل معاملہ کی تفتیش کرنے والے پنکج فڈنیس نے سپریم کورٹ میں آج دعویٰ کیاہے کہ انہیں نیویارک سے کچھ دستاویز حاصل ہوئے ہیں جو اس قتل معاملہ سے وابستہ ہیں۔ابھینو بھارت ٹرسٹ، ممبئی کے ٹرسٹی مسٹر فڈنیس نے جج ایس اے بوبڈے اور جج ایل ناگیشور کی بنبچ کے سامنے دلیل دی کہ انہیں نیویارک میں کچھ دستاویزات ملے ہیں جومہاتماگاندھی سے وابستہ بتائے گئے ہیں۔انہوں نے سیل بند لفافے میں اس دستاویز کو عدالت کو دکھاتے ہوے کہاہے کہ امریکی حکومت نے یہ بتایا کہ ہندستانی حکومت اس دستاویز پر پابندی لگا رکھی ہے اس لئے وہ اسے کھول نہیں سکتے۔