کاروار: ضروری دستاویز کے بغیر رقم لے کر بس پر سفر کرنا مسافر کو پڑ گیا مہنگا؛ 5.83لاکھ روپے ضبط

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th March 2019, 1:59 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار14؍مارچ (ایس او نیوز) انتخابی ضابطۂ اخلاق لاگو ہونے کے بعدضلع شمالی کینرا میں سرکاری افسران کی نگرانی کا پہلا شکار ایک ایسا مسافر ہوگیا جو کے ایس آر ٹی سی بس میں سفر کرتے وقت اپنے ساتھ 5.83لاکھ روپے لے جارہاتھا اور اس کے پاس اس رقم کے تعلق سے کوئی ضروری دستاویز نہیں تھے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع سی سی بی اور پارلیمانی الیکشن کے فلائنگ اسکواڈ نے مشترکہ چھاپہ مارتے ہوئے بس میں سفر کررہے شخص کی تلاشی لی۔دراصل یہ کے ایس آر ٹی سی کی ہبلی انکولہ کاروار بس تھی اور جب یہ بس کاروار کے سینٹ مائیکل کانوینٹ کے قریب رکی تھی تو اس پر چھاپہ مارا گیا تھا۔تلاشی کے دوران بس میں موجودکاروار باڈ کے رہنے والے مسافر شری پرساد شیٹی کے پاس 5.83لاکھ روپے پائے گئے حالانکہ مہیش شیٹی نے بتایا کہ یہ رقم اس کی اپنی اور کسی بھی غیر قانونی طریقے سے اس کو حاصل نہیں کیا گیا ہے ، مگروہ اس کے بار ے میں کوئی ٹھوس ذریعہ یا ثبوت کے دستاویز پیش نہیں کرپایا۔اس لئے الیکشن فلائنگ اسکواڈ کے چیف بسواراج بڈییگیرنے وہ رقم ضبط کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم کے قانونی اور محسوب ہونے کا جب کوئی ٹھوس ثبوت پیش کیا جائے گا تو پھر اس بارے میں اگلا اقدام کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُترکنڑا سے چھٹی مرتبہ جیت درج کرنے والے اننت کمار ہیگڑے کی جیت کا فرق ریاست میں سب سے زیادہ؛ اسنوٹیکر کو سب سے زیادہ ووٹ بھٹکل میں حاصل ہوئے

پارلیمانی انتخابات میں شمالی کینرا کے بی جے پی امیدوار اننت کمار ہیگڈے نے پوری ریاست کرناٹک میں سب سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے 479649 ووٹوں کی اکثریت سے کانگریس  جے ڈی ایس مشترکہ اُمیدور  آنند اسنوٹیکر  کو شکست دی ۔

ریاست میں کبھی ہار کا منھ نہ دیکھنے والے سیاسی لیڈروں کی ذلت بھری شکست

ریاست کرناٹکا میں انتخابی میدان میں کبھی ہار کا منھ نہ دیکھنے والے چند نامورسیاسی لیڈران جیسے ملیکا ارجن کھرگے، دیوے گوڈا، ویرپا موئیلی اورکے ایچ منی اَپا وغیرہ کو اس مرتبہ پارلیمانی انتخاب میں انتہائی ذلت آمیز شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ 

منگلورو:کلاس میں اسکارف پہننے پر سینٹ ایگنیس کالج نے طالبہ کو دیا ٹرانسفر سرٹفکیٹ۔طالبہ نے ظاہر کیاہائی کورٹ سے رجوع ہونے اور احتجاجی مظاہرے کاارادہ

کلاس روم میں اسکارف پہن کر حاضر رہنے کی پاداش میں منگلورومیں واقع سینٹ ایگنیس کالج نے پی یو سی سال دوم کی طالبہ فاطمہ فضیلا کو ٹرانسفر سرٹفکیٹ دیتے ہوئے کالج سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔

بھٹکل میں رمضان باکڑہ کی نیلامی؛ 40 باکڑوں کے لئے میونسپالٹی کو 1126 درخواستیں

رمضان کے آخری عشرہ کے لئے بھٹکل  میں لگنے والے رمضان باکڑہ کی آج میونسپالٹی کی جانب سے  نیلامی کی گئی۔ بتایا گیاہے کہ 40 باکڑوں کی نیلامی کے لئے  میونسپالٹی کے جملہ 1126 درخواست فارمس فروخت ہوئے تھے۔ 

اسمرتی ایرانی کے قریبی سابق پردھان کا گولی مار کر قتل ، علاقہ میں کشیدگی

اترپردیش کے امیٹھی میں ہفتہ دیر رات اسمرتی ایرانی کے قریبی سابق پردھان کا گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق جامو تھانہ حلقہ کے برولیا گاوں کے سابق پردھان سریندر سنگھ کو نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ بدمعاشوں نے واقعہ کو اس وقت انجام دیا جب ...

مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے والوں کی بھاری اکثریت کے ساتھ جیت

مسلمانوں کے خلاف ہمیشہ اشتعال انگیز بیانات دینے والوں کو اس مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اترکنڑا لوک سبھا حلقے کے بی جے پی اُمیدوار اننت کمار ہیگڈے جنہوں نے کہا تھا کہ جب تک اسلام رہے گا دہشت گردی رہے گی،اسی طرح انہوں نے  دستور کی ...