ڈاکیومنٹری فلم 'دی پریسیڈنٹس باڈی گارڈ' کا نشریہ نیشنل جیوگرافک چینل پر15 اگست کو

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th August 2018, 2:26 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ:14/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیشنل جیوگرافک، جس کی ابھی تک متاثر کن اور دلچسپ کہانیاں سنانے کی 130 سال کی خوشحال وراثت رہی ہے، نے اب ہندوستانی فوج کے سب سے قدیم ریجیمنٹ پر خصوصی ڈاکیومنٹری بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا نام ہو گا، "دی پریسیڈنٹ باڈی گارڈ" یہ فلم یقیناًناظرین میں وطن پرستی کا راگ چھیڑے گی۔ آئندہ 72 ویں یوم آزادی پررات 9بجے چینل پر اس کے پریمیئر کی لئے تیاری مکمل لی گئی ہے۔نیشنل جیوگرافک کی اس ڈاکیومنٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے کہا، "یوم جمہوریہ کی پریڈ کی طرح تقریب کے موقع، صدر کا پارلیمنٹ کے تئیں خطبہ، نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب یا کسی ریاست کے سربراہ کے دوروں کے کا استقبال کرنا وغیرہ بھارت اور بیرون ملک میں غور سے دیکھے جاتے ہیں۔ "دی پریسیڈنٹس باڈی گارڈ" نے ہماری سیکیورٹی فورسز کی مہارت، قابلیت اور نظم ونسق کی بہترین روایت کو نمائش کی ہے۔ ساتھ ہی بغیر کسی غلطی کے مڑنا،ملک کی وراثت کے لئے موثر طریقے سے اپیل کرنا بھی دکھایا گیا ہے۔لیکن ان کی مہارت کے پیچھے، بھلے وہ سیدھے تن کر کھڑے رہنا ہو یا گھوڑے پر بیٹھنا ہو، سب کے پیچھے سالوں کی سخت محنت، مشق اور تکمیل کے تئیں گہری لگن چھپی ہوتی ہے۔ یہ بغیر تھکنے والے، وقف اور بہادر مجاہد دنیا میں اپنی طرح کے بہترین فوجی ہوتے ہیں۔ ان تمام پر مجھے بہت فخرہے۔21 سنچری فاکس، ایشیا کے صدر اور سٹار انڈیا کے سی ای او اور چیرمین ادے شنکرنے کہاکہ دی پریسیڈنٹس باڈی گارڈ، ہندوستان کے تاریخی اور گھوڑسوار ٹکڑی اور ہندوستانی فوج کے سب سے سینئر ریجمنٹ میں سے ایک کی کہانی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...