مودی سے ناراض ڈاکٹروں نے کہا، بیان پر دوبارہ غور کریں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2018, 12:49 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،22؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )لندن میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بھارت کی بات، سب کے ساتھ پروگرام کے دوران ہندوستانی ڈاکٹروں کو لے کر دئے گئے بیان سے انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن بے حد ناراض ہے۔ میڈیکل ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم کو خط تحریر کر کے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ خط میں ایسو سی ایشن نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ لندن میں ہندوستانی ڈاکٹروں کے حوالے سے دئے گئے اپنے بیان پر پھر ایک بار غور کریں۔انڈین میڈیکل ایسوسیایشن کے صدر ڈاکٹر روی وانکھیڈکر نے کہا، لندن میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ڈاکٹروں پر کئے گئے تبصرے سے ہم دکھی ہیں۔ وزیر اعظم نے جس ملک میں ہندوستانی ڈاکٹروں پر بیان دیا اس ملک (برطانیہ)کا 70 فیصد طبی نظام ہندوستان ڈاکٹر ہی سنبھالتے ہیں۔ وانکھیڈکر نے کہا کہ ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار حکومت ہند کے پاس ہے۔وہیں ڈاکٹر ونود شرما نے ویز اعظم نریندر مودی کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم کا بیان شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا، بیرون مک منعقدہ پروگراموں میں ہمیں نئے عمل اور ادویات معلوم ہوتی ہیں۔ بیرونی اجلاس کبھی فارما کمپنیوں کی طرف سے سپانسرڈ نہیں ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کی بات سب کے ساتھ نامی پروگرام کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈاکٹروں اور ان کی اختلاقیات کے حوالہ سے بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ڈاکٹر فارما کمپنیوں کو فروغ دینے کے لئے بیرونی ممالک میں منعقدہ کانفرنسوں میں شرکت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم کے اسی باین سے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن ناراض ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...