مایاوتی نے غربت کا اٹھایا معاملہ، کہا ووٹ کے خاطر حکومت چھپا رہی ہے اعداد و شمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd March 2019, 12:19 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،22مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے جمعہ کو کہا کہ نریندر مودی حکومت بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور غربت، کارکنوں کی حالت زار اور کسانوں کی بدحالی سے متعلق سرکاری اعداد و شمار ووٹ کی خاطر چھپائے ہوئے ہے۔

مایاوتی نے ٹویٹ کر مودی حکومت پر حملہ بولا اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ رافیل سودے کی خفیہ فائل اگر چوری ہو گئی تو غم نہیں، لیکن ملک میں روزگار کی گھٹتی شرح اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور غربت، کارکنوں کی حالت زار، کسانوں کی بدحالی وغیرہ کے سرکاری اعداد و شمار عام نہیں ہونے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی خاطر انہیں چھپائے رکھنا ہے۔کیا ملک کو ایسا ہی چوکیدار چاہئے؟ بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ بی جے پی کے وزیر اور لیڈران پی ایم مودی کی دیکھا دیکھی’چوکیدار‘ بن گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...