ضمنی انتخابات کے لئے امیدوار صف آرا، امیدواروں کے اعلان کے ساتھ پارٹیوں کو بغاوت کا بھی سامنا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th October 2018, 11:54 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاست کے تین لوک سبھا حلقوں اور دو اسمبلی حلقوں کے لئے سیاسی پارٹیوں کی طرف سے امیدوار صف آرا ہوچکے ہیں۔

شیموگہ اسمبلی حلقے سے آج بی جے پی امیدوار اور سابق وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپا کے فرزند بی وائی راگھویندرا نے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کردیا۔جبکہ رام نگرم اسمبلی حلقے سے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کی اہلیہ انیتا کمار سوامی نے جے ڈی ایس امیدوار کے طور پر اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کردیا۔یہ بات الگ ہے کہ تینوں سیاسی جماعتوں کو امیدواروں کے انتخاب کے بعد داخلی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

3نومبر کو ہونے والے پانچ حلقوں کے ضمنی انتخابات کو ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا نقیب مانا جارہاہے۔ تینوں پارٹیوں نے ان انتخابات کو اپنی انا کامسئلہ بنالیا ہے اور اپنے اپنے امیدواروں کو کامیاب کرنے کی ہر ممکن کوششوں میں لگی ہوئی ہیں۔ جے ڈی ایس کو دو لوک سبھا سیٹیں دی گئی ہیں، منڈیا جہاں سے سی ایس پٹ راجو نے استعفیٰ دیاتھا ان کی جگہ پر جے ڈی ایس امیدوار ایل آر شیورامے گوڈا کو میدان میں اتارا گیا ہے، جبکہ شیموگہ حلقے سے سابق وزیراعلیٰ ایس بنگارپا کے چھوٹے فرزند مدھو بنگارپا جے ڈی ایس امیدوار کے طور پر میدان میں اترے ہیں۔

بلاری لوک سبھا حلقے سے تمام قیاس آرائیوں کے برعکس کانگریس نے رکن کونسل وی ایس اگرپا کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ لیا ہے۔اب تک قیاس کیاجارہاتھاکہ کوڈلگی کے رکن اسمبلی ناگیندرا کے بھائی وینکٹیش پرساد کو ٹکٹ دیا جائے گا لیکن آخری لمحات میں کانگریس نے پارٹی ترجمان وی ایس اگرپا کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امیدواروں کے اعلان کے ساتھ ہی تینوں پارٹیوں میں بغاوت بھی شدت اختیار کر گئی۔

شیموگہ لوک سبھا حلقے میں بی وائی راگھویندرا کو ٹکٹ دئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کئی لیڈروں کے ان کے پرچۂ نامزدگی کے اندراج کے مرحلے میں خود کو غیر حاضر رکھا۔ منڈیا حلقے سے بی جے پی نے وظیفہ یاب سرکاری افسر سدرامیاکو میدان میں اتارا ہے۔ کل پرچۂ نامزدگی کے داخلے کاآخری دن ہوگا۔ توقع ہے کہ بلاری حلقے سے کانگریس امیدوار وی ایس اگرپا کل اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...