ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہ ملنے سے دھون دکھی، بولے ٹریننگ کا اٹھاؤں گا لطف

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 28th November 2018, 8:06 PM | اسپورٹس |

سڈنی ،28؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) خراب دور سے گزرنے کے بعد فارم میں واپس آئے شکھر دھون آسٹریلیا سیریز کے لئے ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں ملنے سے شروع میں دکھی تھے لیکن اب وہ اس سے نکل گئے ہیں۔ابھی حال ہی میں ختم ٹی 20 سیریز میں مین آف دی سیریز چنے گئے دھون نے کہاکہ میں تھوڑا سا اداس تھا لیکن میں آگے بڑھ گیا ہوں اور ذہنی طور پر اچھی حالت میں ہوں۔

میں مثبت ہوں۔میں اپنے کھیل کا لطف اٹھا رہا ہوں۔مجھے تھوڑا بریک ملا ہے اور میں اپنی ٹریننگ کا لطف اٹھاؤں گا اور خود کو زیادہ فٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔میں خوش ہوں اور جب میں خوش ہوتا ہوں تو چیزیں میرے لئے بہترین ہوتی ہیں۔انہیں امید ہے کہ ہندوستان چھ دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو رہی چار ٹیسٹ کی سیریز میں اچھی کارکردگی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس یہاں سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے۔ہمیں کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگا چاہے بلے بازی، بولنگ ہو یا فیلڈنگ اور کیچنگ ہو۔ہمیں کارکردگی میں تسلسل لانی ہوگی اور پھر ہمارے پاس آسٹریلیا کو شکست دینے کا اچھا موقع ملے گا۔ورلڈ کپ میں اب بھی چھ ماہ کا وقت بچا ہے لیکن 115 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے اس تجربہ کار کھلاڑی کی نظریں اس دوران کے عمل پر مرکوز ہیں۔ دھون نے کہاکہ میں اپنی بہترین کارکردگی کروں گا۔

ایک نظر اس پر بھی

سندھو عالمی چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بنیں

ہندوستان کی پی وی سندھو نے جاپان کی نوجومی اوكهارا کو اتوار کو یک طرفہ مقابلے میں 21-7، 21-7 سے شکست دے کر ورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔ سندھو عالمی چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

دیپا ملک کو کھیل رتن اور رویندر جڈیجہ سمیت 19 کو ارجن ایوارڈ دینے کا اعلان

ریو پیرا اولمپکس کی چاندی کا تمغہ فاتح پیرا کھلاڑی دیپا ملک کو ملک کے اعلی ترین کھیل اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن سے نوازا جائے گا جبکہ کرکٹر رویندر جڈیجہ سمیت 19 کھلاڑیوں کو باوقار ارجن انعام ملے گا۔

ٹام موڈی اور مہیلا جے وردھنے ٹیم انڈیا کے کوچ کی ریس میں شامل

  ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی ٹیم انڈیا کے نئے کوچ کے لیے روی شاستری کو ہی برقرار رکھنے کی وکالت کر چکے ہیں لیکن اس اہم عہدے کے لیے آسٹریلیا کے ٹام موڈی اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے بھی دعویداروں کی دوڑ میں شامل ہیں۔