تالابوں کے ڈی نوٹی فکیشن کے ذریعہ لوٹ نہ مچائی جائے: یڈیورپا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd July 2017, 9:35 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:22/جولائی (ایس او نیوز) سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے وزیراعلیٰ سدرامیا اور ریاستی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کیلئے فنڈز یکجا کرنے حکومت تالابوں کا ڈی نوٹی فکیشن کرانے پر اتر آئی ہے، شیموگہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یڈیورپانے کہاکہ عوامی مخالفت کے باوجود حکومت کی طرف سے ڈی نوٹی فکیشن کی جو پہل کی جارہی ہے، اس کی وجہ سے ریاست کے مفادات متاثر ہوں گے۔ اس ڈی نوٹی فکیشن کو روکنے کیلئے ضرورت پڑی تو سپریم کورٹ میں مفاد عامہ عرضی دائر کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے ریاستی وزراء نے ہی تالابوں کے ڈی نوٹی فکیشن کی مخالفت کی ہے  لیکن انتخابات چونکہ سرپر ہیں ان کیلئے فنڈز اکھٹا کرنے کیلئے تالابوں کاسہارالیا جارہاہے۔ انہوں نے اس کیلئے مختلف سرکاری عہدیداروں کے علاوہ اراکین اسمبلی کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا۔ یڈیورپا نے کہاکہ تالابوں کی حفاظت کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے کرناٹک کیلئے علیحدہ صوبائی پرچم اپنانے کی پہل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے یڈیورپا نے کہاکہ کسی بھی حال میں صوبائی پرچم لہرانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہئے۔ مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں بارہا واضح کردیا ہے، لیکن آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپنا سیاسی الو سیدھاکرنے کیلئے وزیراعلیٰ سدرامیا یہ حربہ اپنارہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...