کیا راہل گاندھی سے ہندو ہونے کا مطلب جاننا ہوگا؟ سشما سوراج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd December 2018, 2:29 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی2 دسمبر (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی کا پی ایم مودی کے ہندوتو پر سوال کے بعد مرکزی وزیر سشما سوراج نے ان پر جم کر ہلہ بولا ہے۔ وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ کیا اب راہل گاندھی سے ہمیں ہندو ہونے کا مطلب سیکھنا چاہیے ۔واضح ہو کہ ادے پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا تھا کہ پی ایم مودی کسی کی نہیں سنتے وہ کیسے ہندو ہیں ۔سشما سوراج نے راہل گاندھی کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی اور کانگریس کارکن ان کے مذہب کو لے کر شبہ میں ہیں۔برسوں تک پارٹی نے انہیں ایک سکیولررہنما کے طور پر پیش کیا لیکن جب انتخابات قریب دیکھا اور انہیں لگا کہ ہندو اکثریتی ہیں تو انہوں نے یہ شبیہ پیدا کرلی ۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بیان آیا ہے کہ وہ’ جنیودھاری‘ ہندو ہیں لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ’ جنیودھاری‘ برہمن کے علم میں اس قدر اضافہ ہوگیاکہ ہندو ہونے کا مطلب ابھی ہمیں ان سے سمجھنا ہوگا۔ ’بھگوان ‘ نہ کرے وہ دن آئے جب راہل گاندھی سے ہمیں ہندو ہونے کا مطلب سمجھنا پڑے۔ سشما سوراج نے مزید کہا کہ کانگریس میں اعتماد کی کمی ہے۔کانگریس پارٹی کے کارکن تذبذب اور بیچارگی کے شکار ہیں ۔کانگریس پارٹی ریاستی انتخابات میں ہارنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کانگریس اپنے کام کا حساب دے ۔سشما سوراج کے علاوہ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے بھی کانگریس صدر پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ’ کنفیوژڈ‘گاندھی ہیں اور ہمیشہ سیاسی وجوہات سے ہندوتو کا اپیرنس بدلتے رہتے ہیں نہ کہ وعدوں سے۔وہ وعدوں سے نہیں بلکہ سیاسی وجوہات کے ہندوہیں۔ واضح ہو کہ آج کانگریس صدر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی تعریف کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ وہ ہندو ہیں لیکن وہ ہندوتو کی بنیاد کو نہیں سمجھتے ہیں۔ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ صرف میرے پاس ’’گیان‘‘ ہے۔ وہ کہتے ہیں میں ہندو ہوں اور جو ہندوتو کی بنیاد ہے وہ اس کونہیں سمجھتے ہیں، کس قسم کے ہندو ہیں۔راہل گاندھی نے مزید کہا کہ یہی فرق اور تضاد ہے۔ میں نے اٹل بہاری کو دیکھا ہے۔ ہماری اور ان کی سیاسی جنگ تھی لیکن ان کی زبان، ان کے طریقۂ کار ان سے الگ تھے ۔ ہم ان سے سیاسی طور پر غیرمتفق تھے، ہماری سیاسی جنگ بھی تھی لیکن ان کی غیرمتنازع’’ شخصیت ‘‘ تھی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...