حکومت چھٹے پے کمیشن کے دوسرے مرحلے کی سفارش کے نفاذ کیلئے تیار: ڈی کے شیوکمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th August 2018, 10:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍اگست(ایس او نیوز) ریاست کی مخلوط حکومت سرکاری ملازمین کے لئے چھٹے پے کمیشن کے دوسرے مرحلے کی سفارشوں کے نفاذ کے لئے پابند عہد ہے۔ ریاستی وزیر برائے میڈیکل تعلیم ڈی کے شیوکمار نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کمار سوامی سے بات چیت کی گئی ہے۔

سرکاری ملازمین کی انجمن کی طرف سے پیش کی گئی تہنیت قبول کرنے کے بعد انہوں نے بتایاکہ محکمہ فائنانس کے افسروں سے تبادلہ خیال کے بعد بہت جلد اس بارے میں فیصلہ لیاجائے گا۔ پنشن اسکیم کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ملک کی دوسری ریاستوں میں جاری نئی پنشن اسکیموں کا بھی جائزہ لیاجارہاہے اور وزیراعلیٰ عنقریب اس سلسلے میں محکمہ فائنانس کے اعلیٰ افسروں سے بات چیت کرکے ریاستی سرکاری ملازمین کے پنشن کا معاملہ حل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری ملازمین حکومت کے مختلف پروگرام ومنصوبے عوام تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں اور حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے تیاررہتی ہے۔ ماضی میں بھی ریاستی حکومتوں نے ملازمین کے مسائل حل کرنے اور انہیں راحت پہنچانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی انجمن کے قیام کو سو سال مکمل ہونے جارہے ہیں اس سلسلے میں انجمن کا صد سالہ بھون تعمیر کرنے کے لئے حکومت نے ہوسکیرے ہلی میں پی ای ایس کالج کے قریب زمین منظور کی ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر کوآپریشن بنڈپا کاشنپور نے بتایاکہ نیشنل پنشن اسکیم (این پی ایس) منسوخ کرنے کے بارے میں پارٹی کے انتخابی منشور میں وعدہ کیاتھا۔حکومت این پی ایس ردکرنے کے لئے پابند عہد ہے۔ بات چیت کے بعد اس بارے میں اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں تجربہ کار افسران حکومت کو مشورہ دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔