بارش کے متاثرین کی بھرپور مدد کرنے شیوکمار کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2018, 10:05 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،18؍اگست(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے آبی وسائل ومیڈیکل ایجوکیشن ڈی کے شیوکمار نے کہا ہے کہ ریاست کے کورگ ، ملناڈ اور پڑوسی ریاست کیرلا میں مسلسل بارش کے سبب سیلاب کی جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے ریاستی عوام کو فراخدلی سے قدم بڑھانا چاہئے۔

اپنی رہائش گاہ پر ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورگ اور منگلور کے علاوہ کئی علاقوں میں لوگوں نے اپنے تمام اسباب گنوا لئے ہیں ، ان لوگوں کے پاس کھانے پینے کی قلت پیدا ہوگئی ہے، فوری طور پر ان لوگوں کو بنیادی سہولت فراہم کرنے کے لئے ضروری قدم اٹھانے ہوں گے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ بنگلور رورل اور رام نگرم ضلع کے علاوہ ہباگوڈی، پینیا ،نلمنگلا ، بڑدی اور ہاروہلی کے انڈسٹریل ایریا میں کام کرنے والے صنعت کاروں سے زیادہ مدد طلب کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ریڈی میڈ کارخانوں میں بغیر فروخت رہ چکے کپڑے بطور عطیہ دینے کی گزارش صنعت کاروں سے کی گئی ہے۔ ان سے کہاگیا ہے کہ امداد ی اشیاء رام نگرم کے ڈپٹی کمشنر تک پہنچا دی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمۂ آب پاشی کے انجینئروں سے کہا گیا ہے کہ حکم کے سبھی کنٹراکٹروں سے گز ارش کی جائے کہ متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس موقع پر ڈی کے شیوکمار نے بتایاکہ بارش کی زیادتی اور پڑوسی ریاست کیرلا سے بارش کا پانی بہا دئے جانے کی وجہ سے ریاست کے بعض آبی ذخائر میں درڑایں پڑ گئی ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ کاویری طاس میں آنے والے کرشنا راجہ ساگر، کبنی اور ہیماوتی آبی ذخائر میں واضح دراڑ دیکھی گئی ہے۔اس کے علاوہ تنگا بھدرا ڈیم میں بھی دراڈ کی اطلاع ملی ہے۔ بارش کا پانی کم ہوتے ہی ان کی مرمت کا کام جنگی پیمانے پر شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جن آبی ذخائر زیادہ پانی جمع ہے وہاں باہر بہاؤ بڑھا کر آبی ذخائر کو بچانے افسروں کو ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس بار ریاست کے آبی ذخائر میں جتنا پانی جمع ہوا ہے وہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے، ماضی میں اس قدر زیادہ مقدار میں پانی جمع ہونے کا کوئی ریکارڈ محکمے کے پاس موجود نہیں ہے۔ مہادائی آبی تنازعے کے متعلق ٹریبونل کے قطعی فیصلے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی کے شیوکمار نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں ٹریبونل کی طرف سے جاری کئے گئے فیصلے کا جائزہ لیا ہے اور ماہرین قانون سے بھی گزارش کی ہے کہ اس فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے کر حکومت کے سامنے اپنی رائے پیش کریں۔

بیشتر ماہرین نے فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد یہی رائے دی ہے کہ ٹریبونل کے فیصلے کا عدالت میں چیلنج کیا جائے ۔ وزیر موصوف نے کہاکہ اس سلسلے میں آنے والے دنوں میں بھی ریاستی حکومت کی طرف سے جلد بازی میں کام نہیں لیا جائے گا بلکہ تمام سے مشوروں کے بعد مہادائی مسئلے سے متاثرہ کسانوں کو راحت پہنچائی جاسکے ایسا قدم اٹھایا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ووٹر لسٹ میں نام داخل کرنے کی مہلت ابھی باقی ہے

چیف الیکٹورل آفیسر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پارلیمانی الیکشن میں ووٹ دینے کے اہل افراد کو اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کروانے کے لئے ابھی مہلت باقی ہے جس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ 

جے ڈی ایس - بی جے پی 'ہنی مون' کے رنگ میں پڑ گیا بھنگ - دیوے گوڈا ، کمارا سوامی کو بی جے پی نے کیا نظرانداز  

ایسا لگتا ہے کہ اس پارلیمانی الیکشن کےد وران جنتا دل ایس نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا کر جو 'ہنی مون' منانے کا منصوبہ بنایا تھا اس کے رنگ میں بھنگ پڑنا شروع ہوگیا ہے کیونکہ بی جے پی نے ایک طرف ریاست میں انتخابی سرگرمیوں کے کسی بھی مرحلے میں دیوے گوڈا اور کمارا سوامی کو ساتھ میں ...

مینگلورو: پرکاش راج کا مودی حکومت پرسخت حملہ؛ کہا: چارسوبیسی کرنے والے لوگ اب کی بار400 پارکا نعرہ لگارہے ہیں

جنوبی ہند کے مشہوراداکارپرکاش راج نے مودی حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا جن لوگوں نے 420 (فراڈ) کا کام کیا ہے، وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹیں جیتنے کی بات کررہے ہیں۔ اوراب کی بار400 پار کا نعرہ لگارہے ہیں۔

  لوک سبھا انتخابات : کرناٹک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ؛ پلیکس اور بینرز ہٹانے کا عمل شروع

  لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نافذ ہونے کے بعد شہر میں پلیکس اور بینروں کو صاف کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی ہدایت پر الیکشن اور میونسپل عملہ نے شہر میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ہر قسم کے پلیکس اور بینرز کو ہٹا دیا۔ ڈسٹرکٹ کمشنر آفس، ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغام پر اپوزیشن کا اعتراض، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خط کو وائٹ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھیجے جانے کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی ...

دہلی شراب پالیسی معاملہ: کویتا نے کیجریوال اور سسودیا کے ساتھ مل کر سازش کی! ای ڈی کا الزام

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بی آر ایس لیڈر کے کویتا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کے اس وقت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سمیت عام آدمی پارٹی کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ سازش کی تھی۔ ای ڈی نے یہ بھی ...

دہلی دنیا کی سب سے زیادہ آلودہ راجدھانی، بہار کا بیگوسرائے بھی آلودہ ترین شہر

دنیا بھر میں آلودگی کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں دہلی کو آلودہ ترین فضا والی راجدھانی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم اگر ہم دنیا کے سب سے آلودہ شہر کی بات کریں تو بہار کا بیگوسرائے سرفہرست ہے۔ سوئس تنظیم ’آئی کیو ایئر‘ کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ 2023 کے مطابق، 54.4 ...

بہار میں کابینہ توسیع کے بعد بی جے پی کے 12 اراکین اسمبلی ناراض!

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پالا بدلنے کے بعد سے بہار میں سیاسی ناراضگی اور غول بندی کا ایک سلسلہ سا شروع ہو گیا ہے۔ وزارت حاصل کرنے کے لیے کبھی جے ڈی یو کے ارکان اسبلی لابنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں تو کبھی بی جے پی کے لوگ محاذ آرائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس درمیان اب خبر یہ ...

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...