بلگاوی کے معاملوں میں ڈی کے شیوکمار کی مداخلت، جارکی ہولی برادران ایک بار پھر ریاستی وزیر پر برہم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd November 2018, 12:17 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍نومبر(ایس او نیوز)بلگاوی کی سیاست کا اثر ایک بار پھر ریاستی کانگریس پر پڑتا نظر آرہاہے، کیونکہ بلگاوی ضلع سے جڑے مختلف امور میں وزیر آبی وسائل ڈی کے شیوکمار کی مداخلت پر ایک بار پھر جارکی ہولی برادران نے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کے بقایا جات کی ادائیگی کے متعلق کل وزیراعلیٰ کمار سوامی کی طرف سے طلب کی گئی میٹنگ میں ڈی کے شیوکمار کی موجودگی غیر ضروری تھی، کیونکہ یہ معاملہ ان کے قلمدان سے دور دور تک وابستہ نہیں ہے، اسی لئے انہیں اس میٹنگ میں طلب کرنا نہیں چاہئے تھا۔ جارکی ہولی برادران نے سابق وزیراعلیٰ سدرامیا سے ملاقات کرکے شکایت کی ہے کہ بلاری کی داخلی سیاست میں ڈی کے شیوکمار بارہا مداخلت کرنے کی جو کوشش کررہے ہیں اس سے انہیں باز رکھا جائے۔ جارکی ہولی برادران نے سدرامیا کو یہ دو ٹو ک کردیا ہے کہ صرف انہیں کی وجہ سے یہ لوگ خاموش ہیں ، ڈی کے شیوکمار کی مداخلت کو اب برداشت کرنا ان کے لئے مشکل ہورہاہے۔اگر اس تنبیہ کے بعد بھی ڈی کے شیوکمار نے اپنی روش نہیں بدلی تو جارکی ہولی برادران کو اپنا راستہ خود تلاش کرناآتا ہے۔ ان برادران نے سدرامیا سے کہا ہے کہ فوری طور پر ریاستی حکومت کی رابطہ کمیٹی میں یہ معاملہ اٹھایا جائے اور وزیر اعلیٰ کمار سوامی اور اے آئی سی سی جنرل سکریٹری وینو گوپال کے ذریعے ڈی کے شیوکمار کو متنبہ کیا جائے کہ وہ بلگاوی کے کسی بھی معاملے میں مداخلت کی کوشش سے باز رہیں۔ اس سے پہلے بلگاوی پی ایل ڈی بینک کے انتخابات کے مرحلے میں بھی ڈی کے شیوکمار کی مداخلت کے سبب جارکی ہولی برداران نے ریاست کی مخلوط حکومت کو گرانے تک کی کوشش کی تھی، تاہم سدرامیا کی مداخلت کے بعد یہ لوگ خاموش رہ گئے تھے، اب دوبارہ یہ لوگ سدرامیا سے رجوع ہوکر مانگ کررہے ہیں کہ گنے کے کاشتکاروں کے بقایا جات کی ادائیگی کے معاملے میں ڈی کے شیوکمار کو مداخلت سے باز رکھا جائے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...