اکھنڈسرینواس مورتی کو کانگریس ٹکٹ کیلئے ضمیر احمد کی حکمت عملی، جے ڈی ایس کے باغی رکن اسمبلی سے شیوکمار کی ملاقات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th January 2018, 12:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍جنوری(ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے لئے صرف چار ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ اس لئے ریاست بھر میں لیڈروں نے سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ جے ڈی ایس کے سات باغی اراکین اسمبلی کانگریس میں باقاعدہ شامل ہونے کیلئے تمام تیاریاں تقریباً مکمل کرلئے ہیں۔ بی زیڈ ضمیر احمد خان اور چلوارائے سوامی جے ڈی ایس کے باغی اراکین اسمبلی کی قیادت کررہے ہیں۔ آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات ان باغی اراکین اسمبلی کو ان کے موجودہ اسمبلی حلقوں سے کانگریس ٹکٹ تقریباً طے ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی مرتبہ ان اراکین اسمبلی سے کانگریس صدر راہل گاندھی سے راست بات چیت ہوچکی ہے۔ بنگلور میں پلکیشی نگر اسمبلی حلقہ ریزروحلقہ ہے ، جے ڈی ایس کے باغی رکن اسمبلی اکھنڈ سرینواس مورتی اس حلقے کی نمائندگی کررہے ہیں۔ آئندہ اسمبلی انتخابات میں اس حلقے سے کانگریس کی ٹکٹ پر چناؤ لڑنے شہر کے مےئر سمپت راج کی نظر پلکیشی نگر پر تھی۔ ریاستی وزیر برائے توانائی وکے پی سی سی تشہیری کمیٹی کے صدر ڈی کے شیوکمار مےئر کے گاڈفادر ہیں۔ اس حلقے سے اگر سمپت راج کو ٹکٹ دیاجاتاتو اکھنڈ سرینواس مورتی کو کانگریس ٹکٹ سے محروم ہوناپڑتا۔ اس صورتحال کو محسوس کرتے ہوئے بی زیڈ ضمیر احمد خان اپنے ساتھی کی ٹکٹ محفوظ کرنے کے مقصدسے ایک حکمت عملی کے تحت ڈی کے شیوکمار کو آج صبح اکھنڈ سرینواس مورتی کی رہائش گاہ لے جاکر ان سے ملاقات کروائی، جہاں پر تمام لیڈروں کے لئے ناشتہ کا بھی انتظام کیاگیاتھا۔ اس موقع پر مورتی نے شیوکمار اور ضمیر احمدخان کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر ان لیڈروں نے ریاست کی سیاسی صورتحال پرکافی دیر تک تبادلہ خیال بھی کیا۔ حال ہی میں ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا کے ساتھ دہلی میں جے ڈی ایس کے باغی اراکین اسمبلی نے راہل گاندھی اور دیگر سینئر لیڈروں سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر کانگریس ہائی کمان نے انہیں پارٹی میں شامل کرنے گرین سگنل دیدیاہے۔ کہاجارہاہے کہ جے ڈی ایس کے مزید دواراکین اسمبلی عنقریب پارٹی چھوڑکر کانگریس میں شامل ہوجائیں گے ۔ اگلے ماہ راہل گاندھی شہر بنگلور آرہے ہیں، اس موقع پر جے ڈی ایس کے باغی اراکین اسمبلی کانگریس میں شامل ہونے کا امکان ہے اس سلسلہ میں پارٹی میں صلاح مشورہ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔