بلگام کی سیاست سے دور رہنے ڈی کے شیوکمار کو سدرامیا کامشورہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2018, 9:05 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍ستمبر(ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی حکمران اتحاد کے سربراہ سدرامیا نے ریاستی وزیر برائے آبی وسائل ڈی کے شیوکمار سے کہا ہے کہ ریاست میں کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت اپنی میعاد مکمل کرے یہ یقینی بنانا ہر کانگریسی کی ذمہ داری ہے۔ہمارے ذاتی اختلافات کی وجہ سے اس حکومت کے استحکام پر اثر پڑے ایسا ہرگز نہ ہونے دیا جائے۔

آج ڈی کے شیوکمار اور کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ سے ملاقات کے دوران سدرامیا نے کہا کہ ڈی کے شیوکمار اپنے آپ کو بلگاوی کی سیاست سے دور ہی رکھیں اور وہاں کے امور میں مداخلت نہ کریں۔ انہو ں نے کہاکہ بلگاوی کی سی ایل ڈی بینک کے لئے ڈائرکٹروں کا انتخاب حکومت کے لئے پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی کے شیوکمار اگر وہاں کی رکن اسمبلی لکشمی ہبالکر کا ساتھ نہ دیا ہوتاتو شاید اتنا بڑا تنازعہ کھڑا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ذاتی اختلافات جو بھی ہوں انہیں پارٹی کی سطح پر نپٹایا جاسکتا ہے۔ان اختلافات کو اتنا بڑھنے نہ دیا جائے کہ حکومت کے استحکام کے لئے خطرہ بن جائیں۔

انہوں نے کہاکہ بلگاوی کے جارکی ہولی برادران کی طرف سے حکومت کو گرانے کی حدتک کوشش محض اس بینک کے انتخاب کی وجہ سے کی گئی ۔ آئندہ اس طرح کے حالات پیدا نہ ہوں اس بات کو یقینی بنایا جائے۔ سدرامیا نے کہاکہ ڈی کے شیوکمار کو رام نگرم اور بلاری اضلاع کا انچارج بنایا گیا ہے اور دو اہم قلمدان سونپے گئے ہیں ان کو بخوبی نبھانے کی کوشش کریں ۔ اس مرحلے میں ڈی کے شیوکمار نے سدرامیا سے کہاکہ وہ پچھلے چند دنوں سے علیل تھے ابھی اسپتال سے رخصت ہوئے ہیں بلگام کی سیاست میں کیا ہورہا ہے اس سے انہیں کچھ لینا دینانہیں ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔