کرناٹکا کے تمام حلقوں میں انتخابی نگرانی کے لئے کانگریس نے کیا، ڈویژنل کمیٹیوں کا قیام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th March 2018, 2:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔14؍مارچ(ایس او  نیوز) کرناٹک میں اگلے تین ماہ  میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے ریاست کے تمام علاقوں میں ڈویژنل کمیٹیوں کی تشکیل دی ہے، جس کے ذریعے ریاست کے ہر حلقے کی انتخابی نگرانی رکھی جائے گی۔ اس تعلق سے  بنگلور کے مضافات میں واقع ایک پرائیویٹ ریسورٹ میں پارٹی کی پہلی انتخابی کمیٹی میٹنگ میں  کرناٹک کو چار ڈویژنوں بنگلور، میسور، کلبرگی اور بیلگام میں تقسیم کیا گیا، اس کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی ( کے پی سی سی ) انتخابی مہم کمیٹی کی قیادت   ڈی کے شیوکمار کریں گے،  کے پی سی سی کارگزار صدر دنیش گنڈو راؤ ، ایس آر پاٹل اور اے آئی سی سی جنرل سکریٹری بی کے ہری پرساد کی نگرانی میں تمام اُمور انجام دئیے  جائیں گے۔

بنگلور ڈویژن کی کمیٹی میں ڈی کے شیوکمار ،رکن پارلیمان ویرپا موئیلی ، ریاستی وزراء جناب روشن بیگ ، کے جے جارج ، رام لنگا ریڈی، ایم کرشنپا ، کرشنا بائرے گوڈا، ایس ایس ملیکارجن اور رکن کونسل جناب سی ایم ابراہیم ،این ایس یو آئی چیرمین منجوناتھ گوڈا ،کے بی کرشنا مورتی، اراکین پارلیمان ڈی کے سریش ، ایس پی مدو ہنومے گوڈا، وی این چندرپا، پروفیسر راجو گوڈا اور کے سی رام مورتی شامل ہیں۔

میسور ڈویژن کیلئے قائم انتخابی نگران کمیٹی میں کے پی سی سی کارگزار صدر دنیش گنڈو راؤ ، رکن پارلیمان کے ایچ منی اپا ، ڈاکٹر کے رحمن خان ،ریاستی وزراء ایچ سی مہادیوپا، رمناتھ رائے، کے پی سی سی نائب صدر بی ایل شنکر ، سابق وزراء ،امبریش ،موٹما، رانی ستیش ، ونئے کمار سورکے ، اور رکن پارلیمان آر دھروا نارائن شامل ہیں۔

بلگام ڈویژن کیلئے قائم کمیٹی میں کے پی سی سی کارگزار صدر ایس آر پاٹل، سابق گورنر مارگریٹ آلوا ، ریاستی وزراء آر وی دیش پانڈے ، ایچ کے پاٹل، ایم بی پاٹل، اے آئی سی سی سکریٹری ستیش جارکی ہولی ،رکن اسمبلی سی ایس ناڈا گوڈا ، سابق رکن کونسل سلیم احمد ، ریاستی وزیر اوما شری ، رکن پارلیمان پرکاش ہکیری اور مہیلا کانگریس صدر لکشمی ہبالکر شامل ہیں۔

کلبرگی ڈویژن کی کمیٹی میں بی کے ہری پرساد ، رکن کونسل الم ویر بدرپا، ریاستی وزیر سنتوش لاڈ،سابق وزراء پی ٹی پرمیشور نائک ، شیوراج تنگڑ گی، یوتھ کانگریس صدر بسون گوڈا بادرلی، وی وی نائک وغیرہ شامل ہیں۔

آج اس ضمن میں کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے منعقدہ الیکشن کمیٹی میٹنگ میں اے آئی سی سی جنرل سکریٹری انچارج کرناٹک کے سی وینو گوپال وزیر اعلیٰ سدرامیا ،کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملیکارجن کھرگے ، کے پی سی سی انتخابی مہم کمیٹی چیرمین ڈی کے شیوکمار، کے پی سی سی کارگزار صدور دنیش گنڈو راؤ ، ایس آر پاٹل، ریاستی وزیر جناب روشن بیگ ،اراکین پارلیمان کے ایچ منی اپا ، بی کے ہری پرساد اور دیگر نے شرکت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...