کاروار:ضلعی مرکز پر جشن ِ آزادی کا حسین منظر :کروڑوں روپیوں کی لاگت سے سیاحت کو فروغ: وزیر دیش پانڈے کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th August 2017, 7:16 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:15/اگست (ایس اؤنیوز)اترکنڑا ضلع میں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے گذشتہ 4سالوں میں 240کروڑ روپیوں کی لاگت سے کل 135کاموں کو جاری کیا گیا ہے اور ضلع کی ہمہ جہت ترقی کے لئے بہت سارے منصوبہ جات کو ناٖفذ کرنے کی بڑی اور متوسط صنعت کاری اور ضلع نگراں کاروزیر آر وی دیش پانڈے نے جانکاری دی ۔ وہ یہاں ضلع پولس میدان میں قومی پرچم کشائی کرتے ہوئے 71ویں یوم آزادی کے پروگراموں کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ سیاحت کے ضمن میں کمٹہ تعلقہ کے منکی میں سیاحتی کام جاری ہیں، اسکوبا ڈائونگ ضلع میں چل رہاہے اور ہارن بل فیسٹول کا اہتمام کیا جارہاہے۔ روزگارکے مواقع پیدا کرنا ، فن کاری پر مشتمل تعلیمی کورسس، بنیادی سہولیات پر زور دینے کی بات کہی۔ گذشتہ 4سالوں میں کئی ایک منصوبہ جات کو جاری کرتے ہوئے ڈانڈیلی میں 50کروڑ روپیوں کی لاگت سے قومی قابلیت تربیتی ادارے کو تعمیر کئے جانے کی جانکاری دی۔

ضلع کے 11تعلقہ اسپتالوں میں آئی سی یو یونٹ کا قیام ہواہے، سماجی فلاح وبہبودی محکمہ کی طرف سے ایس سی اور ایس ٹی طلبا کو اعلیٰ تعلیم میں فروغ دینے کے لئے ہاسٹل کی تعمیر کی گئی ہے۔ ضلع میں کل 250کروڑروپیوں کی لاگت والے پُلوں کی تعمیر کو منظوری دئیے جانےکی بات کہی۔

ان چار سالوں میں ضلع کی قومی و ریاستی شاہراہوں کو خاطر خواہ ترقی دی گئی ہے۔ جس کے لئے پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے 2199کلومیٹر سڑک کی تعمیر کے لئے 426کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں، پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے161.29لاکھ روپیوں کی مدد سے 1728کلومیٹر شاہراہ کو ترقی دی گئی ہے۔مرکزی حکومت کو ضلع کی 3ریاستی شاہراہوں کو قومی شاہراہ میں منتقل کرنےکی پیش کش ارسال کی گئی تھی جس کی مرکز نے عارضی منظوری دی ہے۔

ایس ایس ایل سی امتحانات میں کاروار تعلقہ سطح پر زیادہ نمبرات سے کامیاب طلبا وجئے کمار پجار، ارچنا نائک، ارپیتا جوشی اور ضلعی سطح پر ترومل گونڈ، یوگیش گوڈا، سمیع اللہ سکندر ، سیما آگیر اور دیپک پانڈونائک کو لیاپ ٹیاپ عطاکئے گئے۔ وزیراعلیٰ ہریش منصوبہ کے تحفظ زندگی کا ایوارڈ کشور دیانند ورنیکر کو دیا گیا ۔ پریڈ میں ضلع یوتھ اینڈ اسپورٹس رہائشی اسکول ، کاروار سرکاری پی یو کالج اورکاروار سرکاری پالی ٹکنک کالج کو بالترتیب اول ، دوم اور سوم انعام سے نوازاگیا ۔

جشن آزادی کے موقع پر کل 15دستوں کی طرف سے مارچ پاسٹ کیا گیا ۔ اسکولی طلبا نے ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ رکن اسمبلی ستیش سئیل، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، بلدیہ صدر گنپتی نائک، نائب صدر لیلابائی تھانیکر، ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول، ضلع پنچایت آفیسر ایل چندرشیکھر نائک، سپرنٹنڈنٹ آف پولس وی وی پاٹل وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔