ضلع ہیسکام محکمہ کی جانب سے 17نومبر کو  کاروار اور ہوناور میں ہیسکام عدالت کا قیام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th November 2018, 9:10 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:15؍نومبر (ایس او نیوز)اتر کنڑا ضلع محکمہ ہیسکام کی جانب سے 17نومبر کو کاروار اور ہوناور معاون علاقہ میں ہیسکام گاہکوں کے لئے کمی بیشی اور ان کی شکایات کی سماعت کے لئے عدالت کا اہتمام کئے جانےکی محکمہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔

کاروار محکمہ ہیسکام کے شعبہ ورکنگ اینڈکئیر دفتر میں   17نومبر کی صبح 30-10بجے سے دوپہر 1بجے تک اور 03-30سے شام 30-05بجے تک اسی طرح ہوناور معاون علاقے کی ہوناور دفتر میں انہی اوقات میں  گاہکوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل کاحل ڈھونڈنے کی کوشش کی جائے گی۔ محکمہ کے انجنئیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ متعینہ تواریخ کو منعقد کی جانے والی عدالتوں میں زیادہ کی تعداد میں  ہیسکام گاہک شریک ہوکر بجلی کے متعلق اپنے مسائل کو حل کرلینے کی اپیل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔