ضلع میں پرامن انتخابات کے لئے  ضلع انتظامیہ تیار : اپاہجوں، خواتین سمیت ہر ایک کو سہولیات کی فراہمی : ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th March 2019, 9:05 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:12؍مارچ (ایس او نیوز)23اپریل کو ضلع کے پارلیمانی حلقہ میں ووٹنگ ہوگی، جس کے لئے ضلع انتظامیہ پوری تیاریاں کرلی ہیں، ضلع انتظامیہ مختلف نوعیت کے پروگرام منعقد کرتے ہوئے  ووٹنگ کی شرح میں اضافہ کرنےکی کوشش کرنے کی اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے جانکاری دی ۔

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ لوک سبھا کے انتخابات میں ووٹرس کی تصاویر والی فہرست استعمال کی جائے گی، ووٹنگ کے دن صرف ووٹر سلپ تقسیم کئے جائیں گے۔ ووٹنگ کے لئے اپنا ووٹر شناختی کارڈ لانا ضروری نہیں  ہے۔ البتہ پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس، بینک یا پوسٹ کی تصویر والی پاس بک، پان کارڈ، نریگا جاب کارڈ، آدھار کارڈ سمیت الیکشن کمیشن کی طرف سے نشاندہی کردہ 11دستاویزات میں سے کوئی ایک لاسکتے ہیں۔ ہاں یہ بہت ضروری ہے کہ ووٹر لسٹ میں آپ کانام درج رہناہے۔

اس مرتبہ انتخابات میں وی وی پیاٹ کا استعمال کیاجارہاہے جس کے نتیجےمیں ایک زائد عملے کو نامزد کیا جائے گا۔ فی بوتھ 4کے مطابق کل 7472افسران کو نامزد کئے جانے کی ڈی سی نے جانکاری دی۔ ضلع میں 92پولنگ بوتھ ایسے ہیں جہاں کسی قسم کی ٹیلفون یا موبائیل کی سہولت نہیں ہے ، ممکنہ مقامات پر لینڈ لائن  کنکشن کا استعمال کیا جائے گا، بقیہ جگہوں پر دولوگوں کو رنر کی حیثیت سے تعین کئے جانے کی بات کہی۔

اپاہجوں کے لئے سواریوں کا انتظام : ہر ایک ودھان سبھا حلقہ میں زیادہ اپاہجوں والے بوتھ کو مثالی بنانا طئے کیاگیا ہے ، ایسے بوتھ کا رنگ نیلا(بلیو ) ہوگا، اپاہجوں کو آنے جانے کے لئے سواری کا انتظام کیا جائے گا، نابینا ووٹرس کے لئے برائیل تحریر کی سہولت دی جائے گی، اسی طرح وھیل چئیر اور رامپ کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

سَکھی بوتھ : ضلع میں کل 12’سَکھی بوتھ ‘ بنائے جائیں گے جہاں صرف خاتون عملے کو تعینات کیاجائے گا،  ہر  ودھان سبھا حلقہ میں دو دو ایسے بوتھ ہونگے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...