بھٹکل میں ضلعی میڈیکل آفیسر کا سرکاری اسپتال دورہ ؛ ڈاکٹر سویتا کامت اب بھٹکل تعلقہ کی میڈیکل آفسر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th January 2019, 12:49 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:12؍جنوری (ایس او نیوز)تعلقہ اسپتال کے انتظامات کے متعلق مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل سمیت کئی اداروں اور عوام کی طرف سے پیش کی گئی شکایات پر حقائق کا جائزہ لینے کے لئے ضلع میڈیکل آفیسر اشوک کمار نے  بھٹکل سرکاری اسپتال کا دورہ کرتے ہوئےاسپتال کے انتظام کا معائنہ کرنے کے علاوہ لیڈران  اور عوام کی شکایات کی سماعت  کرتے ہوئے حل کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ  یکم جنوری سے ڈاکٹر سویتا کامت کو تعلقہ میڈیکل آفیسر کے طورپر نامزد کیا گیا ہے۔

لیڈران اور عوام کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں ضلع میڈیکل آفیسر سے کہاگیا کہ اس سے قبل عوامی سطح پر  جو بھی شکایات پیش کی گئی تھیں ان میں کسی طرح کا کوئی سدھار نظر نہیں آرہاہے۔ عملہ کی قلت کے متعلق بھی افسران کو باربار توجہ دلانے کے بعد بھی کارروائی نہ  ہونے پر تنظیم سمیت کئی اداروں کے عہدیداران نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ جس پر میڈیکل آفیسر نے کہاکہ ایک ہفتہ کے اندر 2نرسوں کو تقرر کیا جائے گا اسی طرح  ڈی گروپ کے 5عملے کو کنٹریکٹ  پر تقرر کئے جانے کی جانکاری دی۔ عوام نے کہاکہ اگر ہفتہ کے اندر ان کی تقرری نہیں ہوئی تو احتجاج کرنے کا انتباہ دیا۔

میٹنگ کے دوران لیڈران و عوام نے آفیسر سے  اسپتال سکیورٹی گارڈ کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کنٹریکٹ   کی بنیاد پر سکیورٹی گارڈ تعینات کرنے کی بات کہی۔ اسی طرح ایمبولنس کے متعلق سوال اٹھایاگیاتو آفیسر نے بتایا کہ ایمبولنس درستگی  کےلئے ہبلی بھیجی گئی ہے ، مگر حکومت کو تعلقہ کے لئے ایک نئی یمبولنس اور وینٹی لیٹر کی سہولت سے آراستہ 108ایمبولنس کے لئے پیش کش کئے جانے کی جانکاری دی۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقام مرڈیشور کے لئے بھی ایک ایمبولنس کی ضرورت ہے اس تعلق سے بھی حکومت کو خط لکھنے کی بات کہی۔

تعلقہ اسپتال میں بعض ڈاکٹروں کے نہ ہونے سمیت دیگر کئی مسائل پیش کرتے ہوئے ذمہ داران نے سوالات کئے اور تجویز پیش کی کہ  اگر  خالی عہدوں کی جلد بھرتی ہوگی تو مریضوں کی نگرانی اور علاج میں آسانی  ہوگی تو آفیسر اشوک کمار نے کہاکہ ہمیں بھی اس کی جانکاری ہے، انہوں نے قبول کیا  کہ  اس سلسلے میں جتنے بھی خالی عہدے ہیں انہیں اگر جلد  پُر کیا جاتا ہے تو یقینا عوام کو سہولت ہوگی ، لیکن  عہدوں کی بھرتی کا کام سرکاری سطح پر ہونا ہے۔ اس دوران کنٹریکٹ  کی بنیاد پر بھی ڈاکٹروں سے خدمات لینے کا ضلع آفیسر کو اختیار ہوتا ہے اگر کوئی پرائیویٹ ڈاکٹر اس سلسلے میں آگے آتے ہیں تو ان کاتقرر کیا جائے گا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ  کوئی پرائیویٹ ڈاکٹر اس کے لئے تیار نہیں ہوتا ہے۔ آفیسر نے بتایا کہ اسپتال کے لئے نئے طورپر منظور آئی سی یو  مرکز نے کام کرنا شروع کردیا ہے، عملہ کی قلت کی وجہ سے فی الحال پرائیویٹ کمپنی کی جانب سے اس کی نگرانی کی جارہی ہے۔

اس موقع پر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل  کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری، نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر، بلدیہ ممبر وینکٹیش نائک، ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے ضلعی صدر رادھا کرشنا بھٹ، جئے کرناٹکا سنگھ کے صدر سدھا کر نائک، وویک نائک، سماجی کارکنان  نثار احمد رکن الدین ، نذیرقاسمجی ، کانگریس لیڈر نارائن نائک اور عبدالسمیع کولا  وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...