کانگریس سے کبھی علاحدگی اختیار نہیں کریں گے۔رمیش وناگیندرا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th February 2019, 11:54 AM | ریاستی خبریں |

ارکان اسمبلی کی ناراضگی ختم۔ضمیر احمد کی کوشش کامیاب۔پارٹی پر سدارامیا کی گرفت مضبوط ہونا ثابت

بنگلورو17؍ فروری (ایس او نیوز) تقریباً 2؍ ماہ تک پارٹی لیڈروں سے رابطہ قائم کئے بغیر دور رہے کانگریس کے برگشتہ اراکین اسمبلی رمیش جارکی ہولی اور بی ۔ناگیندرا واپس آچکے ہیں۔انہوں نے کانگریس لیجسلیٹرز پارٹی لیڈر وریاستی مخلوط حکومت کی کو آرڈنیشن کمیٹی کے چیرمین سدارامیا سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں ہی برقرار رہنے اپنی خواہش ظاہر کی ہے۔مذکورہ دونوں اراکین اسمبلی کی اس ملاقات سے سدارامیا نے یہ ثابت کردکھایا کہ کانگریس پر ان کی گرفت مضبوط ہے۔ ریاستی وزیر برائے غذاء وشہری رسدات،اقلیتی امور، حج اور اوقاف بی ، زیڈ ضمیر احمد خان رمیش جارکی ہولی اور بی ناگیندرا کو اپنی قیادت میں سدارامیا کی کاویری رہائش گاہ لے گئے۔مذکورہ اراکین اسمبلی کی ملاقات سدارامیا سے کرائی۔چاروں قائدین نے کافی دیر تک تبادلہ خیال کیا۔تقریباً آدھے گھنٹہ تک اہم موضوعات پر بات چیت کی۔دونوں برگشتہ اراکین اسمبلی نے سدارامیا اور ضمیر احمد خان کو یقین دلایا کہ وہ کانگریس سے کبھی علاحدگی اختیار نہیں کریں گے۔ان کے ساتھ ہوئی نا انصافی اور انہیں اعتماد میں نہ لانے کے متعلق افسوس کا اظہار کیا اور شکایت کی۔رمیش جارکی ہولی کو کابینہ سے نکال دینے کے بعد ناراض ہوکر وہ ناگیندرا کے ساتھ ممبئی روانہ ہوچکے تھے۔ان کی ناراضگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انہیں اپنی پارٹی میں شامل کرنے کے علاوہ کانگریس اور جنتادل سکیولر (جے ڈی ایس) کے جملہ 20؍ سے زائد اراکین اسمبلی کو آپریشن کنول کے ذریعہ اپنی پارٹی میں لینے کی کوشش کی اور انہیں لالچ بھی دیا تھا۔اس سلسلہ میں بی جے پی ریاستی صدر بی، ایس ،ایڈی یورپا کی آڈیو سی ڈی منظر عام پر لانے کے بعد، برگشتہ اراکین اسمبلی نے جمعہ کے دن ریاستی وزیر ضمیر احمد خان کے ساتھ ایک دور کی بات چیت کی۔اس کے بعد انہی کے ساتھ سدارامیا کی رہائش گاہ پہنچے اور پارٹی میں ہی رہنے کا یقین دلایا۔پارٹی میں ناراض اراکین اسمبلی کو سمجھاتے ہوئے انہیں پارٹی میں برقرار رکھنے کے لئے ضمیر احمد نے جو کوشش کی تھی اس میں انہیں کامیابی ملی ہے۔اس کے علاوہ سدارامیا بھی برگشتہ اراکین اسمبلی کو پارٹی میں رکھنے کی کوشش میں کامیاب رہے۔بجٹ اجلاس میں باقاعدہ طور پر حاضر رہنے کے لئے کانگریس نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کے لئے وھپ جاری کی تھی۔اس کے باوجود اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیجسلیٹر پارٹی اجلاس اور بجٹ اجلاس میں حاضری نہیں دی تھی۔اس کے بعد سدارامیا نے اسمبلی اسپیکر سے ملاقات کرکے وھپ کی خلاف ورزی کرنے والے کانگریس کے 4؍ اراکین اسمبلی رمیش جارکی ہولی، ناگیندرا ،مہیش کمٹہلی اور رمیش جادھو کو نا اہل قرار دینے کی عرضی پیش کی تھی۔لیکن ریاست میں کانگریس سرگرمیوں کے نگراں کار کے سی، وینو گوپال نے مذکورہ چاروں اراکین اسمبلی کو سیشن میں حاضری دینے کی ہدایت دی۔پھر چاروں اراکین اسمبلی نے آخری دن حاضر رہ کر سبھی کو حیران کیا تھا۔اس کے بعد چاروں نے کانگریس میں ہی رہنے کی بات کہی تھی۔اس کے بعد رمیش جارکی ہولی اور ناگیندرا نے ضمیر احمد کے ہمراہ سدارامیا سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں ہی رہنے کا یقین دلایا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔