حج بھون سے امگریشن اور کسٹمز روکنا مرکزی حکومت کی شرارت، فوری طور پر انتظامات کو بحال کیا جائے : روشن بیگ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 8th August 2017, 11:26 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو:7 /اگست (ایس او نیوز) وزیر برائے شہری ترقیات و حج آر روشن بیگ نے مرکزی حکومت کے اس اقدام پر آج شدید تشویش کا اظہار کیا کہ 21 سالوں سے حج کیمپ میں عازمین کے امگریشن اور کسمٹز کا جو سلسلہ چلتا آرہا تھا مرکزی حکومت نے اسے بند کرنے کی ہدایت دی ہے، جو شاید مرکزی حکومت کی شرارت ہے، عازمین حج کے پہلے قافلے کی روانگی کے موقع پر منعقدہ باوقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ اس کے خلاف مرکزی حکومت کے روبرو احتجاج درج کرتے ہوئے اس نظام کی بحالی کا مطالبہ کریں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سدارامیا کے ذریعہ حج بھون کی تعمیرکی تکمیل کیلئے 57 کروڑ روپیوں کی امداد کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اسی طرح ہماری ملت کو تحفظ فراہم کریں، انہوں نے غازی آباد میں اعلیٰ حضرت حج ہاؤز کے روبرو ہوئے ہنگامہ پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کی تاریخ میں کہیں بھی حج ہاؤز کے روبرو لاٹھی چارج نہیں ہوا، کیا یہی اچھے دن دیکھنے باقی تھے۔ وزیر اعلیٰ کو چاہئے کہ کرناٹک میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے اقدام کریں۔ انہوں نے بتایا کہ 21 سال پہلے انہوں نے بنگلورو سے راست حج پرواز کی تحریک شروع کی تھی اور تب کے مرکزی وزیربرائے شہری ہوابازی غلام نبی آزاد کے تعاؤن سے بنگلورو تا جدہ راست حج پرواز کا آغاز ہوا تھا۔ اسی روز سے امگریشن اور کسٹمز حج کیمپ میں ہی ہوا کرتا تھا۔ جناب روشن بیگ نے عازمین سے درخواست کی کہ وہ یہاں پر دن رات خلوص کے ساتھ خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کیلئے دعا فرمائیں۔ یہاں پر رضاکاروں کو تربیت فراہم کرنے کے علاوہ نئے نئے رضاکاروں کو تیار کیا جارہا ہے، ان کے جواں سال فرزند آر رومان بیگ چیف والینٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے آئی ایم اے کے سربراہ محمد منصور خان کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے ذریعہ عازمین حج کے کھانے کا انتظام کیاگیا، عباس خان صاحب کے ذریعہ ہونے والی خدمات بھی قابل ستائش ہیں جو روز اول سے ہمارا تعاؤن کرتے آرہے ہیں۔ عازمین کے رشتہ داروں کیلئے جگہ فراہم کرنے پر سابق مرکزی وزیر سی کے جعفر شریف کا بھی شکریہ ادا کیا۔ جناب روشن بیگ نے عازمین سے درخواست کی کہ ریاست میں امن وسلامتی کیلئے دعاکریں کیونکہ ساحلی کرناٹکا میں خوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہے، جسے سدارامیا کے ذریعہ ناکام بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج شیر کے بجائے مسلمان گائے سے خوف کھا رہے ہیں، عازمین حج گؤ رکشکوں سے نجات کی دعا فرمائیں۔محمد اعظم شاہد کی نظامت میں منعقدہ اس عظیم الشان جلسہ کا آغاز سرمد پاشاہ و افروز پاشاہ کی نعت اور قرأت سے ہوا۔ اس موقع پر چیف والینٹر آر رومان بیگ ،وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی، وزیر برائے ترقیات بنگلورو کے جے جارج، مئیر جی پدماوتی، اقلیتی کمیشن کے چیرمین نصیر احمد، وجئے پور کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مقبول باغوان، اراکین کونسل ہچ یم ریونا، بائرتی بسوراج، کارپوریٹرس یم کے گنا شیکھر، سید ساجدہ، یس انصر پاشاہ، اجمل بیگ، سیما الطاف خان، عبدالواجد، نوشیر احمد، شکیل احمد، محمد ضمیر شاہ، روزنامہ پاسبان کے مدیر اعلیٰ و جنرل سکریٹری کے پی سی سی محمد عبید اللہ شریف، مرکزی حج کمیٹی کے سابق نائب چیرمن یم یم احمد، کے پی سی سی شعبہ اقلیت کے صدر وائی سعید احمد، صدر تنظیم بھٹکل یم مزمل، سماجی کارکنان اشتیاق احمد، کلیم پاشاہ، کرشنے گوڈا کے علاوہ اراکین حج کمیٹی، محمد شفیق ارشد، بلقیس بانو، مولانا کے ابوبکر صدیق، سید مظہر حسین، جے ثناء اللہ، مولانا میر شاعر علی، سید مجتبیٰ حسینی جاگیردار، سہیل بیگ اور سید وحید اڈو کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ محکمہ اقللیتی بہبود کے سکریٹری محمد محسن نے استقبال کیا اور ریاستی حج کمیٹی کے ایگزی کیٹیو افسر سرفراز خان سردار نے شکریہ ادا کیا۔ امیر شریعت مفتی محمد اشرف علی باقوی کی دعاؤں کے ساتھ یہ اجلاس اختتام کو پہنچا۔
پہلی پرواز روانہ:
لبیک اللھم لبیک کی صداؤں کے ساتھ 340 عازمین حج کا پہلا قافلہ علیٰ الصبح 3.50 بجے کیمپے گوڈا انٹر نیشنل ایر پورٹ کے حج ٹرمنل سے جدہ روانہ ہوا۔ جن میں 176 مرد اور 164 خواتین شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔