کانگریسی اراکین کی سرسی بلدیہ رکنیت منسوخی معاملہ؛ احتجاجی مظاہرہ میں کانگریسی لیڈروں کے پتلے نذر آتش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th April 2017, 8:26 PM | ساحلی خبریں |

سرسی27؍اپریل (ایس او نیوز)پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرسی بلدیہ صدر کے لئے باغی امیدوار کو ووٹ دینے کے نتیجے میں 6/اراکین کی بلدیہ رکنیت جو منسوخ کی گئی تھی، اس کے خلاف سرسی میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریس کے ضلعی صدر بھیمنا نائک اور بلاک کانگریس صدر رمیش دوبھاشی کے پتلے نذر آتش کئے گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق بلدیہ صدر پردیپ شیٹی کے حمایتیوں نے ان کی رکنیت منسوخ کیے جانے کے لئے کانگریس کے ضلع صدر اور بلاک صدر کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سرسی کے گنیش نگر میں احتجاج کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ایک سال قبل سرسی بلدیہ صدر کے انتخاب میں کانگریس پارٹی کے امیدوار کو شکست دینے کے لئے پارٹی کے جملہ سات اراکین پر پارٹی وہپ سے بغاوت کا الزام لگایا گیا تھا اور پارٹی کے ضلعی صدر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کی عدالت میں معاملہ پیش کرتے ہوئے پارٹی مخالف سرگرمی کی پاداش میں ان اراکین کی بلدیہ رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔دو دن قبل ضلع ڈی سی مسٹر ایس ایس نکول نے اس معاملہ پر فیصلہ سناتے ہوئے  مذکورہ اراکین کی رکنیت کو باطل قرار دیا تھا۔اس موقع پراحتجاجیوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگراس مسئلے کو جلد حل نہیں کیا گیا تو پھر آئندہ گنیش نگر میں ووٹ مانگنے کے لئے کسی بھی کانگریسی لیڈر کو قدم رکھنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

دوسری طرف اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یووا کانگریس کے لیڈروں نے الزام لگایا کہ پردیپ شیٹی سرسی شہر کی ترقی کے لئے کام کرنے والے ایک فعال لیڈر ہیں۔عوم میں ان کی مقبولیت برداشت نہ کرتے ہوئے ضلعی کانگریس کمیٹی نے نقلی وہپ تیار کرکے پردیپ شیٹی سمیت جملہ ۶ اراکین کی بلدیہ رکنیت کو منسوخ کروایا ہے، کیونکہ بعض لیڈروں کو شہر کی ترقی سے زیادہ سیاسی مفاد عزیز ہوتا ہے۔ انہوں نے وارننگ دی کہ اگر اس معاملے کو درست نہیں کیا گیا تو پھر زبردست احتجاج کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔