کانگریس پارٹی میں برقرار رہوں گا: اومیش جادھو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th February 2019, 1:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍فروری(ایس او نیوز) کانگریس پارٹی میں برقرار رہوں گا ۔6فروری کو بنگلور میں منعقد ہورہے لیجس لیچرس اجلاس میں شرکت کروں گا ۔ اس بات کی وضاحت چنچولی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر اومیش جادھو نے کی۔

کانگریس سرگرمیوں سے ناراض جادھو نے آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاستی حکومت کے مشترکہ سیشن کے پہلے دن کانگریس لیجس لیچرس پارٹی ( سی ایل پی) اجلاس طلب کئے جانے کی اطلاع ہے ۔ اس اجلاس میں شریک رہوں گا ۔ ضلع کے کسی بھی قائد نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا ۔ میرے حلقہ میں کئی مسائل ہنوز حل طلب ہیں۔ سڑک ، مکانات کے تعمیری کاموں پر منفی اثر پڑا ہے ۔ وسائل کی عدم دستیابی سے ٹھیکہ داروں کی ادائیگی بروقت نہیں ہوپارہی ہے۔

ضلع نگراں کار وزیر پرینک کھرگے کی جانب سے دےئے گئے ان کے رابطہ میں نہ آنے والے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جادھو نے کہا کہ مجھ سے رابطہ کرنے والوں کے لئے ہمیشہ میں دستیاب رہتا ہوں۔ مستقبل کے سیاسی موقف کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوال پر جادھو نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اپنے سیاسی اقدام کے حوالے سے میں تذبذب میں ہوں۔ بی جے پی قائدین میرے رابطہ میں نہیں ہیں ۔ عوام کے ساتھ راست رابطہ میں ہوں۔اب تک عوام کے ساتھ تین راؤنڈ کے اجلاس ہوئے ہیں ۔ انسداد دل بدلی ضابطہ سے مجھے ڈر نہیں ہے ، پارٹی کے سینئر قائدین سے کئے گئے وعدہ کے مطابق 6فروری کے سی ایل پی اجلاس میں حصہ لوں گا ۔

دریں اثناء کلبرگی میں کے پی سی سی ایس ٹی شعبہ کے ریاستی کنوینر شیوا نند کولور نے کہا کہ اومیش جادھو کی بی جے پی میں شمولیت یقینی ہے۔ لیکن یہ جادھو کی حمایت کرنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جادھو نے حلقہ کے دفادار کانگریسیوں کو نظر انداز کیا ہے ۔ وزارت نہ ملنے کی وجہ سے وہ پارٹی مخالف ہوگئے ہیں۔ حلقہ میں رونما مسائل حل نہ کرکے وہ سیاست کررہے ہیں۔ جادھو بی جے پی میں جانا چاہتے ہیں تو جاسکتے ہیں چنچولی کے وفادار کانگریسی قائدین پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...