جی ایس ٹی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے گروگرام زونل یونٹ دو تاجروں کو گرفتار کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2018, 2:50 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی20ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جی ایس ٹی انیٹلی جنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے گروگرام زونل یونٹ نے سامان کی حقیقی سپلائی کے بغیر ان پٹ ٹیکس کریڈٹ( آئی ٹی سی) انوائسیز دھوکہ دہی سے جاری کرنے کے معاملے میں دو تاجروں وکاس گوئل اور راجوسنگھ کو گرفتار کیا ہے۔وکاس ایم /ایس مائیکا انڈسٹریز لمٹیڈ، دہلی اور بھیواڑی اور ایم/ ایس سٹیلائٹ کیبلس پرائیویٹ لمٹیڈ بھیواڑی کاڈائریکٹرہے اور راجو ایم/ ایس گیلکسی میٹل پروڈکٹس کا پرووائڈر ہے۔ ان دونوں کو 14 ستمبر کو گرفتار کیا گیاہے یہ دونوں 450 کروڑ روپے فرضی سپلائی کے79.21 کروڑ روپے کی مالیت کے قابل ٹیکس کی چوری میں ملوث ہے۔دونوں ملزموں نیاتنی بھاری رقم کی ٹیکس چوری کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے اور سیکشن 132 (1) کے ذیلی سیکشن(5) کی دفعات کے تحت سی جی ایس ٹی قانون 2017 کے تحت دونوں ملزموں کا جرم ناقابل ضمانت ہے۔اس طرح دونوں کو سی جی ایس ٹی قانون2017 کے سیکشن 69 (1) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں گروگرام کے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔بہت سے مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں انجام دی گئیں اور تلاشی کے دوران بہت سے قابل اعتراض دستاویزی ثبوت پائے گئے۔ تحقیقات کے دوران یہ معلوم ہوا کہ یہ دونوں تاجر ایم /ایس مائیکا انڈسٹریز چلائے رہے تھے اورانہوں نے جعلی انوائسیز جاری کرنے کے لیے دوکمپنیاں ایم/ ایس گلیلکسی میٹل پروڈکٹس دہلی اور ایم/ ایس سری رام انڈسٹریز دہلی قائم کی تھی۔مزید تحقیقات جاری ہیں اوروہ ایک دوسرے کو جعلی بل انوائسیز جاری کرنے میں ملوث ہے۔کمپنیوں کے دونوں ڈائریکٹرس اور فرموں کے دونوں پروپرائٹرز نے اعتراف کیا کہ لین دین کی تمام ادائیگیاں تیسرے فریق کے ذریعہ کی گئی اور یہ ادائیگی سال کے آخر میں کی گئی تھی۔جبکہ کوئی حقیقی ادائیگی انوائس نہیں ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔