وجے ہزارے ٹرافی:دنیش کارتک اور وجے شنکر کی شاندار اننگ ، وڈودرہ کو شکست دے کر تامل ناڈو فائنل میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th March 2017, 12:00 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،17؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو نے وجے ہزارے ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔وکٹ کیپر دنیش کارتک( 77)اور کپتان وجے شنکر (ناٹ آووٹ 53)کی نصف سنچریوں کی بدولت تمل ناڈو نے وڈودرہ کو6 وکٹ سے شکست دے دی۔تمل ناڈو اگر یہ خطاب جیتنے میں کامیاب رہا تو یہ اس کا پانچواں خطاب ہو گا ۔اس سے پہلے 2009-10سیزن میں تمل ناڈو کی ٹیم فائنل میں پہنچی تھی ۔دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر وڈودرہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، تمل ناڈو کے گیند بازوں نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وڈودر ہ کی ٹیم کو 49.3اووروں میں 219رنون پر آوٹ کر دیا اور پھر 47.3اووروں میں چار وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔وڈودرہ کی ٹیم کو اپنے اسٹار بلے باز یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور کرنال پانڈیا سے بہتر کارکردگی کی امید تھی، لیکن یہ توقعات پر کھرے نہیں اتر سکے۔وڈودرہ کی ٹیم کی جانب سے کیدار دیودھر نے 46، آدتیہ واگھ مارے نے 45، کرنال پانڈیا نے 30، پنال شاہ نے 36، کپتان عرفان پٹھان نے 27رن بنایا ۔ٹیم کے لیے کیدار دیودھر اور آدتیہ واگھ مورے نے پہلے وکٹ کے لیے 92رن کی شراکت کی لیکن اس کے بعد اس کے وکٹ مسلسل گرنے شروع ہو گئے اور 50اووروں سے پہلے ہی وڈودرہ کی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی ۔تمل ناڈو کے لیے اشون کرائسٹ، ایم محمد اور واشنگٹن سندر دو دو وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔جواب میں کھیلتے ہوئے دنیش کارتک اور وجے شنکر کی اننگ کی مدد سے تمل ناڈو کو ہدف حاصل کرنے میں ذرا بھی پریشانی نہیں ہوئی۔کارتک نے اپنی اننگ کے دوران 107گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چوکے لگائے۔وجے شنکر کی 53رنوں کی اننگ میں بھی چار ہی چوکے شامل رہے۔وڈودرا کی جانب سے اے سیٹھ نے تین وکٹ حاصل کیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...