گوری لنکیش قتل معاملے میں وزیر اعظم خاموش کیوں؟: دنیش گنڈوراؤ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th August 2018, 10:57 AM | ریاستی خبریں |

شیموگہ،30؍اگست (ایس او نیوز) معروف صحافی گوری لنکیش کے قتل کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اب تک کسی طرح کا رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے اور خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اس کا مطلب کیا ہے؟ یہ سوال کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ نے کیا۔

انہوں نے یہاں گزشتہ روز شہر میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے گوری لنکیش قتل معاملے میں نرم رویہ اختیار کیا گیا ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے، ان کی خاموشی کئی طرح کے سوالات کھڑا کررہی ہے۔ بی جے پی قیادت والی مرکزی این ڈی اے حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہوئی ہے اور ملک کے عوام کو مایوس کررکھا ہے، بدعنوانیاں عروج پر ہیں۔ خواتین اور بچوں پر مظالم بڑھتے جارہے ہیں، کالا دھن واپس لانے کے وعدے میں حکومت کامیاب نہیں ہوسکی ہے اس طرح بے روز گاروں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے معاملے میں بھی مرکزی حکومت ناکام ہوئی ہے، روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے سبب عوام پریشان ہیں۔

دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ کانگریس پارٹی سماج کو متحد کرنے کا کام کرتی ہے اور ہم سب ایک ہیں کے اصول وضوابط اس کے ساتھ وابستہ ہے مگر بی جے پی ذات پات اور مذہب کے نام پر سماج کو توڑنے کا کام کرتی آرہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے نتائج آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے مشق ثابت ہوں گے۔مرکزی حکومت کے چار سالہ مدت کار سے عوام بیزار ہوچکے ہیں، بی جے پی اپنے انتخابی منشور میں کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے میں بھی ناکام ہے۔ بی جے پی ترقی کے نام پر ووٹ مانگنے کے قابل نہیں رہی ہے، بلکہ عوام کے جذبات اور مذہب کی بنیاد پر ووٹ مانگنے کی کوشش کررہی ہے۔اس اخباری کانفرنس میں منجوناتھ بھنڈاری، سرینواس کے بی پرسنا کمار، ایچ ایم چندر شیکھرپا، این رمین، اسماعیل خان اور دیگر نے شرکت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...