آنے والے انتخابی اکھاڑے میں کانگریس امتیازی کامیابی حاصل کرے گی: دنیش گنڈو راؤ کا بیان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th March 2018, 2:10 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،27؍مارچ(ایس او نیوز) آنے والے انتخابی اکھاڑے میں کانگریس پارٹی امتیازی کامیابی درج کرے گی، اس بات کا اعلان  کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر دنیش گنڈو راؤ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات نام کے امتحان میں کانگریس پارٹی کو امتیازی کامیابی کا اُنہیں پورا یقین ہے۔کے پی سی سی دفتر میں جنتادل (ایس) کو الودع کہتے ہوئے  کانگریس میں شامل ہونے والے سابق اراکین اسمبلی ضمیر احمد خان ، چلوورایا سوامی، اکھنڈا سرینواس مورتی، ایچ سی بال کرشنا ، رمیش بنڈی سدے گوڈا ، سابق رکن اسمبلی رام کرشنا اور دیگر کو پارٹی کی بنیادی رکنیت دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے دنیش نے کہاکہ پانچ سال قبل ریاست کے عوام نے کانگریس کو اقتدار سے نوازا تھا اس مدت میں کانگریس نے انتہائی دیانتداری کے ساتھ عوام کی خدمت کی،اور ریاست کے ہر طبقے کی فلاح وبہبودی کیلئے منصوبے بنائے۔اسی بل بوتے پر کانگریس کو اعتماد ہے کہ عوام کانگریس کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اے آئی سی سی صدر راہول گاندھی نے ریاست میں جہاں بھی روڈ شو کیا ہے وہاں عوام کا غیر معمولی ردعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے پانچ سال کے دوران ریاست میں عدم استحکام بالکل نہیں رہا۔ کرناٹک آج ملک کی تیز رفتار ترقی کرنے والی ریاستوں میں سر فہرست ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اپنے عوام پرور پروگراموں کی بدولت عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے لیڈران سدرامیا حکومت کی کامیابی پر مایوس ہوچکے ہیں۔ کانگریس انتخابی منشور کے متعلق ایک سوال پر دنیش نے کہاکہ کل کانگریس انتخابی منشور کمیٹی کا اجلاس طلب کیاگیا ہے، جس میں منشور کے نکات پر تفصیلی بحث ہوگی۔انہوں نے کہاکہ 2013میں کانگریس نے جو انتخابی منشور عوام کو دیاتھا اس کے صد فیصد وعدوں کو وفا کیاگیا ہے۔ اس بار بھی عوام سے جو وعدے کئے جائیں گے ان کو دیانتداری سے نبھانے کیلئے سدرامیا کی اگلی میعاد میں کام کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات کا اعلان ہونے سے قبل بی جے پی کے آئی ٹی سیل کی طرف سے انتخابات  کی تاریخ فاش ہوجانے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن میں بی جے پی کے جو ایجنٹ کام کررہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جائے۔ بصورت دیگر کانگریس اس کے خلاف احتجاجی تحریک چلائے گی۔ اس موقع پر سابق وزیر اور جنتادل (ایس) سے مستعفی ہوکر کانگریس میں شامل ہونے والے ضمیر احمد خان نے مخاطب ہوکر کہاکہ کانگریس پارٹی کی طرف سے ایک بنیادی رکن کے طور پر انہیں جو بھی ذمہ داری دی جائے گی وہ اسے نبھانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں کانگریس کو اقتدار پر لانے کیلئے تمام قائدین کے ساتھ مل کر وہ جدوجہد میں شامل ہوجائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے دیوے گوڈا کو ایک سیکولر سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہاکہ دیوے گوڈا میں جتنا سیکولرزم ہے اس کا دس فیصد بھی کمار سوامی میں نہیں ہے۔ ایک اور باغی سابق جے ڈی ایس رکن اسمبلی چلوورایا سوامی نے مخاطب ہوکر کہاکہ ایک سال پہلے ہی ان لوگوں نے کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیاتھا لیکن شمولیت کی گھڑی اب آئی ہے، پارٹی میں شامل کرنے کیلئے انہوں نے راہول گاندھی ، وزیر اعلیٰ سدرامیا اور کے پی سی سی صدر پرمیشور کا شکریہ ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...