اقتدار پر قبضہ کرنے بی جے پی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا: دنیش گنڈو راؤ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th September 2018, 12:05 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو12؍ستمبر(ایس او نیوز) کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ نے کہا ہے کہ ریاست کے اقتدار پر قابض ہونے بی جے پی کا خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا۔ نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلگام میں پی ایل ڈی بینک کے انتخابات کی وجہ سے کانگریس سے ناراض ریاستی وزیر رمیش جارکی ہولی سے ڈاکٹر پرمیشور نے بات چیت کی ہے اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ یا ان کے گروپ کا رکن اسمبلی بی جے پی میں شامل نہیں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ رمیش جارکی ہولی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پارٹی قائدین سے ان کے اختلافات بھلے ہی سنگین ہوں ، لیکن انہیں پارٹی کے دائرے میں ہی سلجھا لیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کو کمزور کرنے میں بی جے پی پہلے دن سے لگی ہوئی ہے۔ لیکن ان کوششوں کو ہرگزکامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ بذات خود رکن اسمبلی ہونے کے ناطے وہ جانتے ہیں کہ کیسے کیسے لالچ دئے جاتے ہیں۔ پھر بھی پارٹی کے اصولوں اور پروگراموں سے انہیں پورا اتفاق کرتے ہوئے انہوں نے کبھی اس سے انحراف نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کے متعدداراکین اسمبلی کو بھاری رقومات وزارت اور دیگر طریقوں سے لالچ دینے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد بی جے پی بوکھلا گئی ہے۔

دنیش گنڈو راؤ نے کہاکہ رمیش جارکی ہولی نے بارہا واضح کیا ہے کہ وہ کانگریس چھوڑ کر جانے والے نہیں ہیں ، پھر بھی فرضی خبریں اچھال کر بی جے پی کی طرف سے ریاست کے سیاسی ماحول کو پراگندہ کرنے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ حکمران اتحاد میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔

دنیش گندو راؤ نے کہاکہ رمیش جارکی ہولی پانچ مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں اور وزیر بھی رہ چکے ہیں اسی لئے وہ ایسا کوئی احمقانہ فیصلہ نہیں کریں گے جس سے ان کا اپنا سیاسی مستقبل بھی خطرے میں پڑھ جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...