وزیر دفاع کے بیان سے ایچ اے ایل کا وقارمجروح ہوا ہے رافیل طیاروں کا ٹھیکہ ریلائنس کو دے کر ریاست کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے:دنیش گنڈوراؤ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th January 2019, 11:17 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،6؍جنوری(ایس او  نیوز) مرکزی وزیر دفاع نرملاسیتا رمن کے بیان کی میں پرزور مذمت کرتا ہوں ، لوک سبھا میں انہوں نے جو بیان دیا وہ ناقابل برداشت ہے۔ ان کے بیان سے ملک کی معروف ترین کمپنی ہندوستان ایروناٹیکل لمیٹڈ ( ایچ اے ایل) کا وقار اور اہلیت مجروع ہوئی ہے ۔ یہ مذمتی بیان کے پی سی سی کے صدر دنیش گنڈور راؤ نے دیا ۔

کے پی سی سی دفتر میںآج اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رافیل جنگی طیاروں کے خریداری معاملہ میں وزیر دفاع نے لوک سبھا میں جو جواب دیا وہ قابل مذمت ہے ۔ ریاست کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔ان کے بیان سے بہت سارے شکوک وشبہات پیدا ہورہے ہیں ۔ دفاعی وسائل سازی میں تجربہ رکھنے والی کمپنی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ایک نا تجربہ کار ریلائنس کمپنی کو ٹھیکہ دینے کی حمایت والا بیان ناقابل فہم ہے ۔

وزیر دفاع نے ایچ اے ایل کی قابلیت کاانکار کیا ہے ۔ ایچ اے ایل میں دفاعی اوزار بنانے کی صلاحیت نہیں ہے اور تیار بھی کرلیا جائے تواس کی کوئی قیمت نہیں ہے ۔ یہ بیان نہ صرف ریاست بلکہ ملک کی معروف کمپنی کی توہین ہے ۔ رافیل گھوٹالہ معاملہ میں مناسب جواب نہ دے کرایچ اے ایل کی اہلیت و قابلیت کومجروح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ گنڈور راؤنے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگرایچ اے ایل میں اہلیت نہیں تو اس کو بند کیوں نہیں کیا گیا ۔ اگروہاں دفاعی سازو سامان تیار کرنے کے لئے درکار تکنیک اور نفری نہیں ہے تو اس کی ضرورت کیا ہے ۔

یو پی اے حکومت کے معاہدہ کے تحت جنگی طیارے ایچ اے ایل میں تیار کیا جانا تھا۔اس سے ایچ اے ایل میں برسرخدمت ملازمین کو جدید ترین تکنیک کی جانکاری حاصل ہوتی ۔اس سے ترغیب پاکر دیگر کمپنیوں کوابھرنے کاموقع فراہم ہوتا ایچ اے ایل کی حالت اب دگر گوں ہوگئی ہے ۔قرضہ لے کر ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں۔ ایچ اے ایل نے اب تک ایک ہزار کروڑ کاقرضہ حاصل کیا ہوا ہے ۔ جنگی طیارے تیار کرانے کا کنٹراکٹ ایچ اے ایل کو ملتا توملازمین برسرروزگار ہوتے ۔ ایچ اے ایل کو بچانے کا کام ہوتا ۔ مرکز میں ہماری حکومت آئی توریلائنس کمپنی کو دیا گیا ٹھیکہ واپس لے کر ایچ اے ایل کو دینے کی کارروائی کریں گے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے راتوں رات رافیل طیاروں کا معاہدہ ریلائنس کمپنی کے ساتھ کیا ہے ۔ کسی کے بھی علم میں لائے بغیراکیلے مودی نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ ایسی حالت 30سال میں پہلی بار آئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔