شیرور :معذور بچے اللہ کی نعمت ہیں انہیں قید و بند میں نہ رکھیں : دینا خصوصی معذوربچوں کےاسکول میں ثقافتی پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st January 2018, 9:43 PM | ساحلی خبریں |

شیرور:31/ جنوری (ایس اؤنیوز)سماج کے ذہنی و جسمانی طورپر معذور طلبا کو اپاہج سمجھ کر انہیں گھروں میں بند رکھنا ان پر ظلم کرنے کے برابر ہے، معذور طلبا کو کمروں میں بند رکھنے سے ان کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتیں مزید کمزور ہوجاتی ہیں ، انہیں کسی جگہ بند رکھ کر ظلم کرنے کے بجائے ایسے بچوں کو خصوصی اسکولوں میں داخلہ دلواکر ان کو سماجی دھارے میں لانے کی کوشش کریں۔ ان خیالات کا اظہار رویندرا نےکیا۔

وہ یہاں توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ گنگولی کے زیر اہتمام شیرور میں چلنے والی دینا (Dina)معذور بچوں کی اسکول میں منعقد ہ خصوصی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوکر خطاب کررہے تھے۔ اسکول کے معذور بچوں کے مظاہرے پر بے انتہا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے والدین اور اساتذہ کی ستائش کی اور چھوٹے سے گاؤں میں خصوصی معذور بچوں کے اسکول کے قیام پر مبارکبادی دی۔

توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ گنگولی کے نائب صدر عنایت اللہ میڈیکل نے اپنے خطاب میں درد مندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین ایسے بچوں سے بالکل مایوس نہ ہوں بلکہ یہ بچے اللہ کی امانت ہیں، یہ بچے چمکتے ہوئے ستاروں سے کم نہیں ہیں،ان بچوں کو خصوصی نعمت سمجھ کر قبول کریں اور ان کی دل و جان سے خدمت کرنا اپنے لیے باعث ثواب سمجھیں، انہوں نے کہاکہ ان سے بہتر سے بہتر سلوک کریں اور یہ سمجھیں کہ انہی سے ہماری جنت وابستہ ہے۔انہوں نے گھریلو توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ایسے بچوں کو قید وبند میں نہ رکھیں ، ہمت اور صبر سے کام لیں وقت پر وہ اپنا کام خود کرنا سیکھ جائیں گے،بس ان کے ساتھ پیار ومحبت پیش آئیں۔ نائب صدر اسکول کے اساتذہ اور جملہ خدام کومبارک بادی پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایسے بچوں کی خدمت کا بدلہ ہم کچھ نہیں دیتے بلکہ اللہ تعالیٰ خود غائبانہ ذرائع و وسیلے سے ان کے مال ودولت میں برکت عطاکرنے کا خیال ظاہر کیا۔

ایڈمنسٹریٹر جناب اختر احمد خان اور ٹی ۔پی ایس کی ہیڈصاحبہ نے موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔متعلم کے ذریعے پروگرام کا آغاز ہوا،dina اسکول کی صدر مدرسہ ایم کانچانہ نائک نے نظامت اوراستقبالیہ کی ذمہ داری ادا کی ۔ پروگرام میں سر پرستوں کی کافی تعداد موجود تھی، بچوں کی طرف سے کئی دلچسپ پروگرام پیش کئے گئے جس سے حاضرین کافی لطف اندوز ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔