بی جے پی پر لگام کسنے کانگریس کی حکمت عملی؛ پارٹی لیڈروں سے تبادلۂ خیال کیلئے ڈگ وجئے سنگھ کی بنگلور آمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th April 2017, 1:45 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو۔17؍اپریل(ایس او نیوز) اے آئی سی سی جنرل سکریٹری وانچارج برائے کرناٹک ڈگ وجئے سنگھ آج رات دورۂ بنگلور پر پہنچ رہے ہیں۔ان کے اس دورے کا مقصد آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو مستعد کرنے اور بی جے پی پر لگام کسنے کے سلسلے میں حکمت عملی وضع کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا، کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور اور پارٹی کے دیگر لیڈروں سے ڈگ وجئے سنگھ ابھی سے بی جے پی پر لگام کسنے کی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کریں گے، اس مقصد کیلئے شہر کی ایک معروف فائیو اسٹار ہوٹل میں ڈگ وجئے سنگھ کے قیام کے انتظامات کے ساتھ وزراء اور پارٹی لیڈروں سے میٹنگ کا انتظام بھی کیاگیا ہے۔

ننجنگڈھ اور گنڈل پیٹ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے جیت کیلئے جس طرح کے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا، اسے دیکھتے ہوئے ڈگ وجئے سنگھ نے اسمبلی انتخابات میں بھی اس طرح کے اتحا د کو برقرار رکھنے کی تاکید پارٹی لیڈروں کو کی ہے۔ فی الوقت اعلیٰ کمان نے کے پی سی سی صدارت سے ڈاکٹر پرمیشور کو ہٹائے جانے کے امکان کو مسترد کردیاہے، اور واضح طور پر یہ اشارے مل رہے ہیں کہ اگلے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی قیادت سدرامیا اور ڈاکٹر پرمیشور ہی کریں گے۔ اس کے بعد ریاستی وزارت کی دو مخلوعہ نشستوں کو پر کرنے کے مسئلے پر بھی ڈگ وجئے سنگھ کے دورہ کے دوران بات چیت ہوگی۔ ریاستی لیجسلیٹیو کونسل کی تین نشستوں کیلئے نامزدگیوں کا اختیار حالانکہ اعلیٰ کمان نے وزیر اعلیٰ سدرامیا کو دے دیاہے، پھر بھی ڈگ وجئے سنگھ سے اس سلسلے میں ایک اور بار بات چیت کی جائے گی۔ ضمنی انتخابات میں کامیابی کے متعلق اعلیٰ کمان کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ کے حالیہ دورۂ دہلی کے دوران انہوں نے صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی سے ملاقات کرکے وزارت کی دو مخلوعہ نشستوں کو پرکرنے کے متعلق بات چیت کی، لیکن اس سلسلے میں ابھی تک سدرامیا کو کوئی ہدایت نہیں ملی ہے۔ قیاس کیاجارہاہے کہ ڈگ وجئے سنگھ اس سلسلے میں اعلیٰ کمان کا پیغام سدرامیا تک پہنچائیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔