ملک کے22ریلوے اسٹیشنوں پر یوم آزادی سے ڈجیٹل اسکرینز کام کرتے رہیں گے، ریلوے کی وراثت کے بارے میں کیوآر کوڈ پرمبنی پوسٹر بھی ان اسٹیشنوں پر چسپاں کیے گئے ہیں 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th August 2018, 3:11 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:16/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ریلوے اسٹیشنوں پر کیو آر کوڈ استعمال کرتے ہوئے ڈجیٹل میوزیم قائم کئے جانے کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خواب کے پیش نظر ریلوے کی وزارت نے 15 اگست 2018 کو یوم آزادی کے موقع پر ملک کے 22 ریلوے اسٹیشنوں پر ڈجیٹل اسکرینز شروع کردئے ہیں ۔یہ ڈجیٹل اسکرینز عوام الناس میں ہندوستان کی روشن وراثت کے بارے میں بیداری پیداکرنے کی غرض سے انتہائی کم قیمت جدت طراز طریقے سے تیار کئے گئے ہیں ۔ پائلیٹ کی بنیاد پر شروع کئے جانے والے اس پروجیکٹ کا مقصد ریلوے اسٹیشنوں میں داخل ہونے کے دروازوں پر ڈجیٹل ایل ای ڈی اسکرین کے ذریعہ ریلوے کی روشن وراثت کے بارے میں ایک یا دو منٹ کی کلپ کے ذریعہ نمائش پیش کرنا ہے ۔ علاوہ ازیں یہ کلپ مختلف آرام دہ علاقوں میں بھی دکھائے جائیں گے ۔ ان کلپوں میں دکھائی جانے والی مختصر فلموں میں ریلوے کی عمارات وراثت، ریلوے انجن سمیت ہندوستانی ریلوے کی مالامال وراثت کے بارے میں عوام الناس میں بیدار ی پیداکرنا ہے۔سردست یہ ڈجیٹل اسکرین نئی دہلی ، حضرت نظام الدین ، ہاوڑہ ،سیالدہ ، جے پور ، آگرہ کنٹونمٹ ، کوئمبٹور ، لکھنو،وارانسی اور متعدد دیگر ریلوے اسٹیشنوں پر نصب کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں کیوآر کوڈ پر مبنی پوسٹر بھی ان ریلوے اسٹیشنوں پر چسپاں کئے گئے ہیں۔جن میں ریلوے کی شاندار وراثت دکھائی گئی ہے۔ مسافر حضرات یہ کیوآرکوڈ اپنے موبائل پر اسکین کرکے ریلوے کی روشن وراثت کا مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔دوسری طر ف نئی دلی اور ہاوڑہ کے اسٹیشنوں پر ڈیڈیکیٹڈ ہیریٹیج ویڈیو والز نصب کی جارہی ہیں۔اس کے لئے ریلوے کو مزید سرمایہ خرچ نہیں کرنا پڑا ہے اور ایل ای ڈی اسکرین ، بیک اینڈ سسٹمز وغیرہ جیسے ڈھانچے جاتی سامان کو ہی اس منفرد اقدام کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...