ڈی جی پر ڈی آئی جی کے الزامات کی جانچ کاحکم: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th July 2017, 3:33 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍ جولائی(ایس او نیوز) شہر کے پرپنا اگراہارا سنٹرل جیل میں دو قیدیوں کو شاہانہ سہولتیں مہیا کرائے جانے کے متعلق اعلیٰ پولیس عہدیداروں کے درمیان ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالے جانے کے واقعہ کے بعد وزیراعلیٰ سدرامیا نے اس کی اعلیٰ سطحی جانچ کے احکامات صادر کردئے ہیں۔آج لنگ سگور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ بنگلور سنٹرل جیل میں اے آئی اے ڈی ایم کی سربراہ ششی کلا نٹراجن اور فرضی اسٹامپ پیپر گھپلے کے ملزم عبدالکریم تیلگی کو خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ڈی جی پی ستیہ نارائن راؤ کی طرف سے دو کروڑ روپیوں کی رشوت لئے جانے کے متعلق ڈی آئی جی روپا نے الزامات لگائے ہیں۔ اس حقیقت کو سامنے لانے کیلئے تحقیقات کا حکم دیاجاچکا ہے۔رائچور میں مختلف ترقیاتی کاموں کی شروعات کے سلسلے میں آمد کے بعد وزیراعلیٰ نے تونڈی ہال میں اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اعلیٰ پولیس عہدیداروں سے انہوں نے اس ضمن میں تبادلۂ خیال کیا ہے اور جانچ کی ہدایت دی ہے، اور کہا ہے کہ جلد ہی جانچ کی رپورٹ پیش کی جائے، تاکہ خاطیوں پر کارروائی کی جاسکے۔ تنگا بھدرا آبی ذخیرہ سے گندگی کی نکاسی کے متعلق سوال پر سدرامیا نے کہاکہ اس سلسلے میں تکنیکی رکاوٹیں ہیں۔ اسی لئے ایک متبادل منصوبہ تیار کرنے پر غور کیاجارہاہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔